کاشفی

محفلین
امریکا میں 100 ڈالر کے نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری
195451_28130788.jpg

امریکا نے 100 ڈالر کا نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری کر دیا، نئے نوٹ میں جعل سازی سے بچنے کے لئے کئی سیکیورٹی فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اس نوٹ کے ایک طرف امریکی انقلاب کے رہنماء بینجمن فرینکلن کی تصویر اور دوسری طرف ریاست فلاڈیلفیا کے ہال کی تصویر ہے۔ جعل سازی کے انسداد کے لئے نوٹ میں نیلے رنگ کی ایک خصوصی تھری ڈی ربن سمیت کئی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امریکا میں پرانے نوٹوں کی بھی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ امریکا دس سالوں میں ایک اور دو ڈالر کے نوٹوں کے علاوہ تمام نوٹ دوبارہ ڈیزائن کر چکا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
پاکستان کی مضبوط معاشی صورتحال کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے 10،000 روپے کا نوٹ جاری کیا ہے۔۔جس پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔لیکن چونکہ مبارکباد کے لیئے الفاظ نہیں مل رہے تھے تو سوچا حبیب جالیب کے اشعار آپ کو پیش کردوں۔۔لہذا پوری قوم کے لیئے۔۔
1511274_793396990685835_1765283450_n.jpg

ماسٹر

محفلین
میرے ایک دوست امریکہ گئے تو 100 ڈالر کے نوٹ سے شاپینگ کے لیے بازار نکل گئے ، مگر تھوڑی دیر بعد ہی واپس آگئے کہ اتنا بڑا نوٹ یہاں کوئ نہیں لیتا ۔
 
پاکستان کی مضبوط معاشی صورتحال کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے 10،000 روپے کا نوٹ جاری کیا ہے۔۔جس پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔لیکن چونکہ مبارکباد کے لیئے الفاظ نہیں مل رہے تھے تو سوچا حبیب جالیب کے اشعار آپ کو پیش کردوں۔۔لہذا پوری قوم کے لیئے۔۔
1511274_793396990685835_1765283450_n.jpg

میں جب کوریا گیا تو وہاں 10 ہزار کے نوٹ استعمال ہوتے دیکھے۔ 10ہزار وان کو مان وان کہتے ہیں۔ مان وان کے علاوہ وہاں ایک ہزار اور پانچ ہزار کے نوٹ ہیں اور 500وان کے سکے۔ عموما لوگ مان وان استعمال کرتےہیں۔ یعنی ایک آم وہاں ایک مان وان کا ہے۔یعنی دس ہزار وان کا۔ ایک ہزار وان کا ایک ڈالر ہے

یہ کرنسی کا گرنا اتنا برا نہیں اگر ملک ایکسپورٹ کررہا ہو۔ بلکہ اچھا ہے
 
Top