فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
بعض رائے دہندگان تواتر کے ساتھ ٹی ٹی پی کی پشت پنائ کا الزام نيٹو اور امريکہ کے سر ڈالتے ہيں - باوجود اس کے کہ اس ضمن ميں کوئ ثبوت تو درکنار قابل فہم دانش کا پہلو بھی موجود نہيں ہے۔ ميں نے يہ بات بارہا واضح کی ہے کہ يہ صرف امريکی اور پاکستانی حکومتيں ہی نہيں ہيں جنھوں نے ٹی ٹی پی کو کالعدم قرار ديا ہے بلکہ کئ نيٹو ممالک بھی اس تنظيم کو دہشت گرد قرار دے چکے ہيں۔ ٹی ٹی پی اور افغانستان ميں متحرک طالبان کے کئ گروہوں کے درميان مضبوط روابط ريکارڈ کا حصہ ہيں جسے خود ٹی ٹی پی کی قيادت اپنے کئ بيانات اور انٹرويوز ميں تسليم کر چکی ہے۔
امريکی حکومت اور نيٹو کيونکر ان عناصر کو کسی بھی قسم کا تعاون فراہم کريں گے جو بلواسطہ يا بالاواسطہ ان وسائل کو افغانستان ميں ہمارے ہی فوجيوں کو نشانہ بنانے کے ليے استعمال کريں گے؟
کونسی منطق يا دانش کے کس پہلو کے تحت کچھ رائے دہندگان اس بات پر يقين کر ليتے ہيں کہ ٹی ٹی پی امريکی ايجنڈے کو پورا کر رہی ہے کيونکہ حقيقت تو يہ ہے کہ ٹی ٹی پی نا صرف يہ کہ خطے ميں ہمارے سب سے مضبوط اتحادی پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ افغانستان ميں بھی کئ گروہوں کو انسانی کمک اور وسائل فراہم کر رہی ہے؟
بدقستمی سے گزشتہ کئ برسوں سے پاکستان ميں کچھ رائے ہندگان کا يہی رويہ بن چکا ہے۔ جب بھی ان دہشت گردوں کی جانب سے ظلم کيا جاتا ہے تو ان کی اس کاروائ پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ان کی تمام تر کوشش يہ ثابت کرنے پر لگ جاتی ہے کہ يا تو ان مجرموں اور دہشت گردوں کا سرے سے کوئ وجود ہی نہيں ہے يا پھر يہ کہ انھيں کسی بيرونی ہاتھ کا تعاون حاصل ہے۔
دہشت گردی کی مذمت اور مسلئے پر پرمغز اور تعميری بحث کے ذريعے مثبت اور ديرپا حل تلاش کرنے کی بجائے "بيرونی عناصر" اور "امريکی سازش" جيسے نعرے لگا کرتوجہ ہٹا لی جاتی ہے۔
ايک طرف تو پاکستانی حکومت خود بارہا يہ تسليم کر چکی ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران امريکہ نے پاکستان کو دفاع اور فوجی اداروں کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے ليے کئ بلين ڈالرز کی امداد دی ہے اور دوسری جانب ايسے مبصرين اور رائے دہندگان بھی موجود ہيں جو پھر بھی بغير کسی منطق کے امريکہ اور نيٹو ہی کو پاکستان ميں ٹی ٹی پی جيسی دہشت گرد تنظيموں کی پشت پنائ کے ليے مورد الزام قرار ديتے ہيں۔
پاک فوج کو امداد فراہم کر کے اور پھر بغير کسی منطق کے ٹی ٹی پی کی پشت پنائ کر کے خود اپنی ہی کاوشوں کو سبوتاز کر کے کيا فائدہ حاصل کيا جا سکتا ہے؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu