عثمان رضا
محفلین
روزنامہ جنگ
واشنگٹن…مریکا نے سوات کے متاثرین کیلئے دس کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ،امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ پاکستان کو اس وقت بڑے انسانی مسئلے کا سامنا ہے جس میں پوری دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا چاہیئے۔پاکستانی فوج اس وقت انتہائی مشکل جنگ لڑ رہی ہے۔واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے سوات کے متاثرین کیلئے10 کروڑ ڈالر زامدادکا اعلان کیا۔ہیلری کلنٹن کا کہناتھا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے انسانی مسئلے کا سامنا ہے، اس وقت20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،امریکا بدلتی صورتِ حال میں مزید امداد کے لیے تیار ہے، پانچ ہزار ٹینٹس، جنریٹرز اور واٹر ٹینکس فراہم کر رہے ہیں،امریکی امداد سے پاکستانی سامان پاکستان سے ہی خریدا جائے گا جس کا وہاں کی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا عملہ امدادی کاموں میں مصروف ہے اورمتاثرہ علاقے کیلئے امریکا میں ٹیکسٹ میسیجنگ سسٹم متعارف کرارہے ہیں۔امریکی عوام سوات کیلئے پاکستان کے لیے امداد دے سکیں گے،امریکی عوام سوات لکھ کر ایس ایم ایس کریں تو پانچ ڈالرز کی امداد جمع ہو گی۔امریکی وزیر ارجہ نے اعتراف کیا کہ ہم نے1980میں مجاہدین بنائے تاکہ افغانستان میں ہماری مدد کریں، جس کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ہمیں سوچنا چاہیئے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا؟؟ہیلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ جمہوری حکومت کو کامیاب بنائیں،القاعدہ سے پاکستان اورافغانستان کو ہی نہیں امریکا کی سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔