پچھلے دنوں ایران کے صدر احمدی نژاد نے اقوام متحدہ میں بسلسلہ اپنے خطاب، امریکا کا دورہ کیا۔ اس دورے کی ایک خاص بات یہ تھی کہ ایک بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورک CBS نے انکا انٹرویو بھی لیا۔ یہ انٹرویو سی بی ایس کی معروف اینکر کیٹی کورک نے لیا ۔ اس انٹرویو میں کئی مواقعوں پر ایرانی صدر نے کیٹی کورک کی طبیعت صاف کردی خصوصا وہ لمحہ تو بڑا شاندار تھا جب کیٹی کورک نے ندا سلطان (ایک خاتون جو حالیہ ایرانی الیکشن کے بعد ہونے والے ہنگاموں میں ماری گئی تھی) کی تصویر ان کے سامنے رکھی اور کہا کہ مجھ یقین ہے کہ یہ منظر آپ نے دیکھا ہو گا اس پر ایرانی صدر نے کچھ وضاحت کے بعد ایک تصویر کیٹی کورک کے سامنے رکھی یہ تصویر بھی ایک خاتون کی تھی اور ایرانی صدر نے کیٹی سے کہا کہ کیا آپ اس تصویر میں موجود خاتون کو جانتی ہیں حیرت انگیز طور پر کیٹی کور نے اس خاتون کو پہچانے سے انکار کردیا واضح رہے کیٹی نیوز کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے اور محترمہ کے شب و روز اسی دنیا میں بسر ہوتے ہیں لیکن دنیا کے اس باخبر امریکی نیٹ ورک کی اس باخبر اینکر نے جس خاتون کی تصویر پہچانے سے انکار کیا وہ ہو سکتا ہے کہ کبھی گمنام رہی ہو لیکن گزشتہ دنوں اس خاتون کا بہت چرچا ہوا اور یہ خاتون تھیں ، شہدۃ الحجاب مروا۔
اس سے ان امریکی چینلز اور ان کے اہداف کا تعین بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔
یہ پورا انٹر ویو یو ٹیوب پر موجود ہے اس کے دوسرے حصہ کا لنک یہ ہے اور اسی میں مذکورہ مکالمہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں
اس سے ان امریکی چینلز اور ان کے اہداف کا تعین بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔
یہ پورا انٹر ویو یو ٹیوب پر موجود ہے اس کے دوسرے حصہ کا لنک یہ ہے اور اسی میں مذکورہ مکالمہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں