گرائیں
محفلین
اسامہ بن لادن اس وقت دنيا کا سب سے بڑا مطلوب شخص ہے ليکن سعودی حکومت نے نہ تو ان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کيا ہے اور نہ ہی ان کے خاندانی کاروبار پر کوئ پابندياں عائد کی ہيں۔ کيا اس سے يہ ثابت ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن سعودی ايجنٹ ہيں؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
بلکہ میں نے تو یہاں تک پڑھا ہے، کہ 911 کے بعد امریکی حکومت اپنے اتحادیوں کی جان و مال کے بارے میں اتنی فکر مند تھی کہ اس نے اس حملے کے وقت امریکہ میں موجود ایک سعودی وفد کو خاموشی سے ملک سے باہر بھجوادیا تھا، کہ کہیں ایسا نہ ہو عوام جذبات میں آ کر ان سعودیوں کی بے عزتی کر ڈالیں۔ یہ بھی سُنا تھا کہ اس وفد میں بھی بن لادن خاندان کے کچھ رُکن تھے۔
اگر یہ معلومات غلط ہیں تو " نقل کفر کفر نبا شد " کے مصداق مجھے مورد الزام نہ ٹھہرائیں، پلیز۔
میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ بن لادن خاندان سعدی عرب کا ایک بہت مستحکم اور جانا پہچانا صنعتی خاندان ہے۔ اس خاندان کے میرے اِس تذکرے کو یہیں تک محدود رکھا جائے۔