امریکہ جدید ٹیکنالوجی میں دوسرے ملکوں سے پیچھے

امریکہ جدید ٹیکنالوجی میں دوسرے ملکوں سے پیچھے

امریکہ کو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بھی دنیا بھر میں ایک سپر پاور سمجھاجاتا ہے اور دنیا بھر میں یہ تصور عام ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی میں امریکہ سب سے آگے ہے۔ لیکن یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ امریکہ ٹیکنالوجی کے بعض جدید ترین آلات سے محروم ہے اور کئی ٹیکنالوجیز تو ایسی ہیں جو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں رواج پا کر ختم بھی ہوگئیں اور امریکی ان سے بے خبر رہے۔ اس وقت ہم ایسی چند ایجادوں کا ذکررہے ہیں جن سے امریکی یا تو بے خبر ہیں یا ان کی رسائی ان ایجادوں تک محدودہے۔

لیزر ڈسک:
لیزرڈسک ایک عرصے تک جاپان میں بہت مقبول رہی مگرامریکہ میں اس کے بارے میں کم کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ لیزر ڈسک پلیئر کا استعمال گو اب کم ہوچکا ہے اور اس کی جگہ نئی ترقی یافتہ ایجادوں نے لے لی ہے تاہم جاپان کی بعض اسٹوروں پر یہ اب بھی دستیاب ہے۔یہ ڈسک عام طورپر ویڈیوز کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔یہ ڈسک مروجہ سی ڈیز سے سائز میں کافی بڑی ہے۔گویا یہ ایجاد امریکہ میں آئے بغیر ہی ختم ہوگئی۔

نوکیا موبائل فون:
موبائل فونز میں دنیا کے دیگر ممالک میں نوکیا ایک بڑا نام ہے جب کہ امریکہ میں نوکیا کے فونز کا استعمال بہت کم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی مارکیٹ میں نوکیا کے ایسے فون ملتے ہیں جن میں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے جو نوکیا دوسرے ملکوں کو فراہم کررہاہے۔پچھلی سہ ماہی میں نوکیا کے گیارہ کروڑ سے زیادہ فون فروخت ہوئے جن میں امریکہ کا حصہ صرف 50 لاکھ تھا۔ برطانیہ میں نوکیا فروخت کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہا۔دنیا کے دوسرے ممالک میں نوکیا کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب آئی فون نے جاپان کی مارکیٹ میں اپنے لیے جگہ بنانے کی کوشش کی تو اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا کیونکہ اس سے بہتر اور ارزاں ٹیکنالوجی وہاں پہلے سے ہی موجود تھی۔ امریکہ میں موبائل فونز میں ٹی وی ٹیکنالوجی ابھی نووارد ہے جب کہ جاپان اور کسی دوسرے ملکوں میں موبائل فونز پرٹیلی ویژن نشریات بڑے عرصے سے دیکھی جارہی ہیں۔

موبائل فون بینکنگ:
اکثر امریکی موبائل فون بینکنگ کے تصور سے ناآشنا ہیں۔ جب کہ دنیا کے کئی ملکوں اور جاپان میں روزمرہ کے مالیاتی لین دین میں موبائل فون بینکنگ کا گہرا دخل ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کھیلوں سے لے کر ہوائی جہاز تک کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں او راسے کریڈٹ کارڈ کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔
پیغام رسانی اور گپ شپ کا جدید نظام:

امریکہ میں مسیجنگ کا مروجہ نظام اے آئی ایم ہے، جو برسوں پراناہے کہ اب بھی اس میں وہی پرانی ٹیکنیک استعمال کی جارہی ہے۔ جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں گذشتہ چند برسوں میں ایم ایس این یا ونڈوز لائیو کے رواج میں اضافہ ہوا ہے جن میں کئی اضافی خصوصیات ہیں۔ امریکہ میں چیٹنگ کے لیے بھی زیادہ تر اے آئی ایم کا پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر چیٹ روم اسی نظام پر کام کرتے ہیں ۔ جب دنیا کے دوسرے ممالک چیٹنگ اور مسیجنگ کے لیے نئے ٹیکنالوجی کے ساتھ اس سے کہیں آگے ہیں۔

منی ڈسک:
امریکہ میں کم ہی لوگ منی ڈسک کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ ڈسک آڈیو کے لیے بنائی گئی تھی۔ جس میں ایک بہت چھوٹی ڈسک استعمال کی جاتی تھی جسے بار بار ریکارڈ کیا جاسکتا تھا۔ منی ڈسک جاپان میں بہت مقبول ہوئی کیونکہ اس کی آواز کی کوالٹی بہت عمدہ تھی۔منی ڈسک کی ایک اور خوبی اس کا چھوٹا سائز اور کم وزن ہونا بھی تھا۔ 90 کے عشرے کی اس ایجاد کو بعدازاں ایم پی تھری سے مقابلہ کرنا پڑا مگر اپنی خوبیوں کی بنا پر منی ڈسک کا پلڑا بھاری رہا۔ تاہم یہ ایجاد امریکی مارکیٹ میں کم ہی دیکھی گئی۔

امریکہ میں جدید ٹیکنالوجی کا دیر میں آنا یا سرے سے متعارف ہی نہ ہونے کی وجہ یہاں کی مارکیٹنگ کا نظام ہے۔امریکہ کی مارکیٹ پر چند بڑی کمپنیاں چھائی ہوئی ہیں اور وہی یہ طے کرتی ہیں کہ کس ٹیکنالوجی کو مارکیٹ میں لانا ہے۔ یہ فیصلہ کرتے ہوئے وہ اپنے کاروباری مفادات کوسامنے رکھتی ہیں جو بعض اوقات نئی ٹیکنالوجی کی آمد کے راستے میں حائل ہوجاتے ہیں۔


وائس آف امریکہ
 

arifkarim

معطل
بہت خوب۔ پانی سے چلنے والی کاریں اور اڑن طشتریوں کی ٹیکنالوجی بھی مشرقی ممالک کے استعمال میں ہے مگر امریکی اس سے محروم ہیں۔
 
Top