امریکہ: سپر سمندری طوفان ”سینڈی“ 9 ریاستوں میں ایمرجنسی ‘ اوباما کے لئے سیاسی مشکلات‘ لاکھوں افراد ب

news-1351555569-2440.jpg
نیویارک (نمائندہ خصوصی/ نوائے وقت نیوز/ نیٹ نیوز/ ایجنسیاں) امریکی تاریخ کا بڑا اور خوفناک سمندری طوفان ”سینڈی“ مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے بعد علاقے میں شدید بارشیں شروع ہوگئیں اور نظام زندگی معطل ہوگیا۔ 16 سو کلومیٹر طویل ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں اور کئی سو کلومیٹر رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ 7ریاستوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔ ورجینیا کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، سڑکیں زیرآب آگئیں، پانی کئی عمارتوں میں داخل ہوگیا۔ ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی، طوفانی ہواﺅں سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، طوفان کے باعث ڈیلاور اور نیویارک سمیت 9ساحلی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ کئی ریاستوں میں سکول اور ٹرانسپورٹ بند رہے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ نچلے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد نقل مکانی کرگئے۔ نیویارک سٹاک ایکسچینج میں کاروبار آج بند رہے گا۔ آج امریکی سپریم کورٹ بھی بند رہے گی۔ نیویارک میں کھانے پینے اور بنیادی چیزوں کی فراہمی کیلئے طویل لائنیں لگ گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق 6 کروڑ امریکی سینڈی طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ سینڈی سے 6 نومبر کو ہونیوالے امریکی صدارتی انتخابات بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ اہم انتخابی ریاستیں اوہائیو اور فلاڈلفیا بھی طوفان کے راستے میں ہیں۔ صورتحال کی نگرانی کیلئے صدر اوباما انتخابی سرگرمیاں ترک کرکے واپس واشنگٹن پہنچ گئے۔ امریکی حکام نے ہزاروں نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا ہے۔ ایمبولینسز اور فائربریگیڈ کو الرٹ کردیا گیا۔ زیرزمین ٹرین سروس بند کردی گئی۔ سمندری طوفان کے باعث لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، ساحلی شہروں میں ہُو کا عالم ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مٹ رومنی نے بھی انتخابی مصروفیات منسوخ کر دیں۔ نیویارک میں لوئر مین ہیٹن، بروکلین اور کوئنز کے علاقوں کے ساحل سمندر کے قریب کونی آئی لینڈ ، بینسن ہرسٹ، سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ پونے چار لاکھ افراد نیویارک شہر کے زیریں علاقوں سے انخلا کرچکے ہیں۔ نیویارک کی قریبی ریاست نیوجرسی میں ساحلی شہر اٹلانٹک سٹی کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے مشرقی ساحل پر 16 ہزار نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا حکم دیا ہے جن میں سے نیویارک ریاست میں 2 ہزار اور نیویارک شہر میں 200 نیشنل گارڈز تعینات کئے گئے ہیں، 51 ہزار نیشنل گارڈز کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سی این این کے مطابق وفاقی حکومت نے مشرقی ساحل پر موجود نیوکلیئر سٹیشنوں پر انسپکٹر روانہ کردئیے ہیں۔ سی این این نے امریکی حکام کے حوالے واضح کیا کہ اگرچہ امریکی مشرقی ساحل پر فضا کسی بھی نیوکلیائی آلودگی یا خطرے سے خالی ہے لیکن انسپکٹروں کے بھیجے جانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے۔ نیویارک شہر کے میئر بلومبرگ نے نیویارک شہر اور گورنر کومو نے ریاست میں تمام سکول بند کرنے کا اعلان کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اقوام متحدہ کے دفاتر منگل تک بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی طرح نیویارک میں 11 لاکھ طالب علم سکول سے تعطیل پر ہیں۔ کئی سکولوں میں ہنگامی امدادی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ گذشتہ 27سال میں پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں کاروبار بند رہا۔ اسے امریکی تاریخ کا ”سپر طوفان“ قرار دیا گیا ہے۔ نیویارک کی سڑکیں سنسان نظر آ رہی ہیں اور لوگوں کا سٹورز پر غیرمعمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جو زیادہ سے زیادہ اشیا ضروریہ خریدنے، گھروں اور دکانوں کو محفوظ بنانے میں مصروف دکھائی دئیے۔ سینڈی کے باعث امریکی شہر فلاڈلفیا میں ٹرانسپورٹ سروس بند کر دی گئی۔ سمندری طوفان نے امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کو بھی متاثر کیا۔ طوفان سے سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ ڈیلاور، میری لینڈ، نیویارک، فلوریڈا، اوہائیو، نیوجرسی، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا، ورجینیا زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے اسی طوفان نے جزائر غرب الہند اور کیوبا میں بھی تباہی مچائی جہاں 60افراد مارے گئے تھے۔ سمندری طوفان کے پیش نظر نیویارک میں سب وے سسٹم بند کر دیا گیا جبکہ امریکہ کی تمام ساحلی ریاستوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اور ریلوے اور ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو گیا ہے۔ صدر اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی بڑی تباہی پھیلا سکتا ہے۔ طوفان سے لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سینڈی طوفان بڑا اور طاقتور ثابت ہو گا۔ متاثرہ ٹرانسپورٹ بحال ہونے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکی شہری اس طوفان کو سنجیدگی سے لیں۔ اس وقت سینڈی سے نمٹنے کیلئے سوچ رہا ہوں اس لئے انتخابات ذہن میں نہیں، متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کام کر رہی ہے ہدایات کو سنجیدگی سے لیں 11فٹ بلند لہروں کا نیویارک ہاربر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس لئے نیویارک میں سکول، بس، ٹرین بند کر دی گئی، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں سات دن لگ جائیں گے، سات ریاستوں کے لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ امریکہ میں ساحلی ریاستوں میں رابطے کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ پاکستانیوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ہنگامی حالات میں پاکستانیوں کو سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور (خبرنگار) امریکہ میں آنیوالے ”سپر سمندری طوفان“ کی وجہ سے پی آئی اے کی آج صبح کو نیویارک روانہ ہونیوالی پرواز پی کے 721منسوخ کر دی گئی ہے۔ پی کے 721نے منگل کی صبح چھ بجکر تیس منٹ پر نیویارک کیلئے روانہ ہونا تھا مگر اب یہ پرواز کل بدھ کو صبح آٹھ بجکر تیس منٹ پر 26گھنٹوں کی تاخیر سے نیویارک روانہ ہو گی۔
بشکریہ نوائے وقت
 
اللہ تعالٰی رحم فرمائے کُل عالم پر
جی سب کو ہدایت بھی عطا فرمائے اللہ عزوجل ، لیکن جن کے دلوں پر تالے ، مہریں، اندھے ، بہرے ہوں، ہدایت انہیں ملتی نہیں، اور گناہ گاروں کے ساتھ بے گناہ بھی رگڑے جاتے ہیں
 
کہیں یہ گستاخانہ فلم کے جواب میں خدائی قہر تو نہیں
نبی پاک نے حضرت عائشہ کو ایک بستی کے تباہ ہونے کا بتایا
مسلمانوں کی ماں حضرت عائشہ صدیقہ نے اس بستی میں نیک لوگوں کا پوچھا
آپ نے فرمایا کہ ایک بہت نیک متقی بھی تھا، وہ لوگوں کو حق کی تلقین نہیں کرتا تھا
وہ بھی تباہ ہوا
اللہ عز وجل حق پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
بغیر طوفان کے یہ سپر پاور لوگوں کواپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے مہلک ہتھیاروں سے ماررہے ہیں۔
ہاتھی اور چیونٹی میں فرق ہے۔
یہ نام نہاد سپر پاور مسلمان اور دیگر تھڑڈ ورلڈ ان کو اسی طرح دکھتے ہیں۔
ملیونیوں کے قاتل کو آج ایک چھوٹا سا طوفان ٹکرایا تو ہلچل مچ گئ۔
لوگوں کو یورینیم سے مارنے والے اگر اللہ پاک کا عذاب ان کے ایٹمی ریئکٹر میں آجائے تو یہ مزا دجالوں کے ساتھ مسکینوں کو بھی بگھتنا پڑے گا۔
اس لئے اللہ سے دعاء ہے کہ اس قوم میں سے اچھے لوگوں پیدا کر جو مسلمان ہوں اور تیرے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کو نکلے۔
آمین۔
 
السلام علیکم
بغیر طوفان کے یہ سپر پاور لوگوں کواپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے مہلک ہتھیاروں سے ماررہے ہیں۔
ہاتھی اور چیونٹی میں فرق ہے۔
یہ نام نہاد سپر پاور مسلمان اور دیگر تھڑڈ ورلڈ ان کو اسی طرح دکھتے ہیں۔
ملیونیوں کے قاتل کو آج ایک چھوٹا سا طوفان ٹکرایا تو ہلچل مچ گئ۔
لوگوں کو یورینیم سے مارنے والے اگر اللہ پاک کا عذاب ان کے ایٹمی ریئکٹر میں آجائے تو یہ مزا دجالوں کے ساتھ مسکینوں کو بھی بگھتنا پڑے گا۔
اس لئے اللہ سے دعاء ہے کہ اس قوم میں سے اچھے لوگوں پیدا کر جو مسلمان ہوں اور تیرے اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کو نکلیں۔
آمین۔
متفق جناب!
 
Top