امریکہ میں جمہوریت کا خاتمہ!

arifkarim

معطل
Alex Jones کی کاوش کا نتیجہ:
یہ ڈاکومنٹری تمام بینکنگ اسکیمز کا پردہ چاک کرتی ہے جن کے رحم و کرم پر امریکہ کی نام نہاد جمہوریت چلتی ہے!
 

arifkarim

معطل
شاندار، ابھی پوری فلم دیکھی ہے اور مسٹر اوبامہ کے کالے کارنامے بھی سن سن کر بے ہوش ہونے والا ہوں:

انکو ووٹ دینے والے کیا کہتے ہیں اب؟ کیا سب سیاست دان چاہے جیسے بھی ملک سے ہوں، ایک ہی فطرت کے مالک نہیں ہوتے؟!
 

خواجہ طلحہ

محفلین
کچھ عرصہ پہلے تک آپ کے سگنیچر میں جمہوریت سےمتلعق جو بات تھی .وہ کافی درست ہے. یہ نظام ہی ایسا ہے کہ جو بندہ اس نظام میں داخل ہوتا ہے"سیاستدان" بن جاتاہے .اور میرا تو اس بات پر یقین ہے کہ جب تک اس گائیڈ پر عمل نہیں کیا جائے گا،جو کہ مینوفیکچرر نے دی ہے. جتنے چاہے نظام بنا لیے جائیں آخر کو انسانیت کی بربادی پر ختم ہوںگے.
 

arifkarim

معطل

زیک

مسافر
انکو ووٹ دینے والے کیا کہتے ہیں اب؟ کیا سب سیاست دان چاہے جیسے بھی ملک سے ہوں، ایک ہی فطرت کے مالک نہیں ہوتے؟!

آپ کی سازشی تھیوریوں‌کے سامنے ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ اور دلائل سے اس کا جواب بھی دیا تو کیا آپ مان لیں گے؟ سو وقت ضایع کرنے کا فائدہ؟
 

arifkarim

معطل
آپ کی سازشی تھیوریوں‌کے سامنے ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ اور دلائل سے اس کا جواب بھی دیا تو کیا آپ مان لیں گے؟ سو وقت ضایع کرنے کا فائدہ؟

مجھے آپ کے دلائل کی ضرورت ہی نہیں۔ ابھی اوبامہ صاحب اپنے قول و فعل سے جو ڈنمارک میں کاربن ڈائوکسائڈ کیخلاف عالمی ٹریٹی سائنڈ کرنے جا رہے ہیں‌نا، اسکے بعد کسی اور شک و شبہ کی گنجائش باقی نہیں ہے کہ آخر یہ صدر صاحب "کن" قوتوں کیلئے کام کرتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
کیا گلوبل وارمنگ بھی ایک سازش ہے؟؟؟؟؟؟؟؟

جی ہاں‌بالکل:
http://whatreallyhappened.com/WRHARTICLES/globalwarming.html
http://www.globalwarminghoax.com/news.php

عوام کو حکمرانوں کے تابع کرنے اور ان پر بےجا کاربن ٹیکس لگانے کی سازش ہے جناب۔ اگرانکو گلوبل وارمنگ کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنا سرمایہ دارانہ صنعتی نظام بند کیوں‌نہیں‌کر دیتے، آخر کو یہی تو سب سے زیادہ ماحول کو خراب کر رہا ہے! عوام پر اور پرائیویٹ سیکٹر پر ٹیکس لگانے کی کیا تک؟
 

arifkarim

معطل
کوئ چیز ہے دنیا میں جو سازش نہیں ہے آپ کے بقول؟

جی ہاں، انٹرنیٹ ٹیکنالوجیwww ایک ایسی شے ہے جو کسی سازش کے تحت نہیں بنائی گئی بلکہ اسکا مقصد محض انسانوں کو ایک دوسرے سے قریب کرنا اور معلومات کا آزاد تبادلہ ہے، جو کہ کسی بھی قسم کا قدیم میڈیا: کتب، رسائل، ٹی وی، وغیرہ غیر جانب دارانہ طور پر نہ پیش کر سکے۔ انٹرنیٹ کے غیر سازشی ہونے کا سب سے بڑا اثبوت یہ ہے کہ اسکے خالقین نے اسکو بغیر کسی پیٹنٹ کے پوری دنیا کیلئے مفت جاری کیا:
Berners-Lee made the Web available freely, with no patent and no royalties due. The World Wide Web Consortium decided that their standards must be based on royalty-free technology, so they can be easily adopted by anyone.
نیز دنیا کی اقتصادی کارٹل Rockefeller خاندان کے شہزادے کھلے عام اپنے دکھ کا اظہار کرتے پھرتے ہیں کہ کاش انٹرنیٹ کبھی نہ بنتا:
تاکہ انکے کالے کرتوت ہمیشہ کی طرح میڈیا دبائے رکھتا۔ مگر انٹرنیٹ کی دولت نے سب چھوٹے بڑے بینکسٹرز کے چھکے چھڑا دئے ہیں اور یہ لوگ اب بوکھلاہٹ میں آکر طرح طرح گے بہانے گھڑتے ہیں کہ امریکہ کو انٹرنیٹ سے خطرہ ہے! :grin:
 
Top