امریکہ میں کیا نہیں ہوتا؟

arifkarim

معطل
امریکا میں کیا نہیں ہوتا
امریکا میں جگہ جگہ سڑکوں پر دن یا رات کو پولیس کے ناکے نہیں ہوتے. کوئی آپکی گاڑی کو روک کر آپ کی تلاشی نہیں لیتا. آپ کو گالی دے کر گاڑی سے اترنے کو نہیں کہتا. آپ کے ناک یا منہ کو سونگھ کر آپکی شراب کا ذائقہ نہیں چکھتا. کوئی آپ سے رشوت طلب نہیں کرتا اور نہیں کوئی آپکو رشوت کی پیشکش کرتا ہے.جگہ جگہ وقت بے وقت بسوں کو روک کر چیک نہیں کیا جاتا. گنے (sugarcane) سے بھرے ٹرک اور ٹرالیاں سڑکوں پر ٹریفک جام نہیں کرتیں
دودھ میں سے مینڈکوں کے بچے، زندہ اور مری ہوئی مکھیاں، ہر قسم کے حشرات اور چھوٹی چھوٹی مردہ مچھلیاں نہیں نکلتیں. کیونکہ یہاں کوئی دودھ میں جوہڑ کا پانی نہیں ڈالتا. جوہڑ کا پانی تو دور کی بات کوئی صاف پانی بھی نہیں ڈالتا. ہاں لیکن یہ امریکی دودھ میں سے کریم ضرور نکال لیتے ہیں اور پھر اسی بوتل پر صاف لکھ بھی دیتے ہیں کہ اس دودھ میں کتنے فیصد چکنائی ہے. دودھ بلکل خالص ہے بغیر چکنائی نکلے، دودھ میں دو فیصد چکنائی ہے یا ایک فیصد چکنائی ہے یا پھر دودھ میں سے مکمل طور پر چکنائی نکال لی گئی ہے. کم چکنائی یا بغیر چکنائی والے دودھ کی قیمت چکنائی کی مقدار کے حساب سے کم رکھی جاتی ہے. دل کے مریضوں اور فربہ لوگوں کے لئے کم یا بغیر چکنائی والا دودھ مفید ہوتا ہے جس سے ان لوگوں کو فائدہ ہو جاتا ہے، قیمت بھی کم دینی پڑتی ہے
اسی طرح دہی کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے. امریکا میں ایک گیلن پیٹرول دو سے اڑھائی ڈالرز میں ملتا ہے جبکہ یہاں اکثر اسٹورز پر ایک گیلن دودھ ڈیہڑ سے دو ڈالرز میں مل جاتا ہے
امریکا میں اکثر اسٹورز جیسے والمارٹ، والگرین، وغیرہ ہیں چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں. جہاں سے آپ دنیا جہاں کی ہر چیز دن رات کسی وقت بھی لے سکتے ہیں. یہاں اکثر pharmacies یا دواخانے ساری رات کھلے رہتے ہیں آپ کسی وقت بھی اپنی ضرورت کی دوائی لے سکتے ہیں.
امریکا میں اکثر ریسٹورنٹس جیسا کہ میکڈونلڈز، IHOP وغیرہ ہیں ساری رات کھلے رہتے ہیں اگر آپ کو رات تین بجے بھوک لگی ہے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں یا آپ کا موڈ کچھ کھانے کو کر رہا ہے تو آپ آرام سے ریسٹورنٹ جا کر اپنے پسندیدہ کھانوں سے کسی وقت بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں
امریکا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی. نہ ہی گیس کے پریشر میں کمی بیشی ہوتی ہے. امریکا میں آج تک کسی نے اس طرح کی آواز نہیں سنی " بتی آ گئی - بتی چلی گئی"
آپ کے بچے صبح سویرے بغیر ناشتہ کیے سکول نہیں جاتے کہ گیس نہ ہونے یا پریشر کم ہونے کی وجہ سے ناشتہ نہیں بن سکا. ویسے یہاں تمام پبلک سکولوں میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا سب بچوں کو مفت دیا جاتا ہے اس لئے گیس ہو نہ ہو آپ کا بچہ سکول میں بھوکا نہیں رہتا.
امریکا میں کوئی موٹر سائیکل یا گاڑی والا اشارہ نہیں توڑتا یعنی لال بتی کراس نہیں کرتا چاہے رات کا ایک بجا ہو یا صبح کے پانچ، چاہے سڑک پر کوئی پولیس والا ہو یا نہ ہو ہر شخص ہری بتی جلنے کا انتظار کرتا ہے
اگر آپ اپنی گرل فرینڈ / بواے فرینڈ، شریک حیات یا کسی دوست کے ساتھ کسی پارک یا شاپنگ مال میں گھوم رہے ہیں تو کوئی دہ جماعت پاس ڈائریکٹ حوالدار آپ کو روک کر یہ نہیں پوچھے گا کہ آپ کا نکاح نامہ کدھر ہے. چاہے آپ اپنی بہن کے ساتھ ہوں آپ کو یہاں یہ ثابت نہیں کرنا پڑے گا کہ وہ آپ کی بہن ہے.
امریکا میں کہیں گھر سے دور آپ کو پیشاب یا پاخانے کی حاجت پیش آ جاے تو آپ کو کسی درخت یا کسی دیوار کے سہارے کی بلکل ضرورت نہیں ہوتی. نہ ہی آپ کو کسی مسجد کو تلاش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے کیونکہ یہاں پاکستان کی طرح ہر گلی میں ایک مسجد نہیں ہوتی البتہ آپ کو کچھ چرچ ضرور مل جائیں گے لیکن وہ عام طور پر صرف اتوار کو ہی کھلتے ہیں. لیکن آپ کو پریشان ہونے کی قطعن ضرورت نہیں. یہاں آپ کو جگہ جگہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور گروسری اسٹورز ملیں گے. جہاں آپ کسی وقت بھی بغیر کسی رکاوٹ کے واش رومز استعمال کرنے کی اجازت ہو گی. اس کے علاوہ جگہ جگہ گیس سٹیشن اور convenient stores ہیں جہاں آپ چوبیس گھنٹے اپنی ضرورت پوری کر سکتے ہیں
اور ہاں ایک بات یاد رہے اگر آپ نے کتے کی طرح ٹانگ اٹھا کر اپنی آدھی شلوار یا دھوتی کھول کر کسی کی دیوار کو گندا کرنے کی کوشش کی یا اس پر کشیدہ کاری کے نمونے بنانے کی کوشش کی تو پولیس کی گاڑی آپ کو نہایت احترام سے اپنے ساتھ لے جائے گی. آپ کو ایک مہینہ اپنے ہاں مہمان رکھے گی آپ کی ہاٹ ڈاگز سے ہر روز تواضح کی جاے گی جب آپ کی پوری طرح تسلی اور خدمت ہو جائے گی پھر آپ کو گھر جانے کی اجازت اس شرط پر دی جاے گی کہ آپ دوبارہ ایسی حرکت امریکا میں نہیں کریں گے پاکستانیوں کو بھی اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جاے گی
امریکہ میں گھروں اور دوکانوں میں چھپکلیاں نہیں ہوتیں. ہاں اگر آپ کیلی فورنیا کے ریگستانوں میں نکل جائیں تو آپ کو ریگستانی لزرڈز ملیں گی. اسی طرح آپ جو پھل اور سبزیاں خریدیں گے وہ مکھیوں سے پاک ہوں گی. امریکا میں آپ کھانے پینے کی جو چیز بھی لیں گے آپ کو یقین ہو گا کہ وہ خطرناک رنگوں، کیمیکلز، اور ملاوٹ سے پاک ہیں. ہر کھانے پینے کی چیز پر اجزا کی تفصیل درج ہو گی تاکہ آپکو معلوم ہو کہ جو چیز آپ کھا پی رہے ہیں اس میں کیا کیا شامل ہے
امریکہ میں آپ کسی بھی وقت کسی خاتون کے ساتھ کسی ہوٹل میں چلے جائیں. ہوٹل مینجمنٹ آپ سے خاتون کے بارے میں تفشیش نہیں کرے گی اور نہ ہی آپ سے نکاح نامہ طلب کیا جاے گا آپ سے پولیس رپورٹ بھی نہیں مانگی جاے گی. آپ جتنے دل چاہیں ہوٹل میں رہیں. کوئی آپ کے ہوٹل میں آپ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے نہیں آئے گا
اور آخر میں امریکا میں آپ کو اپنے یوٹیلٹی بلز (گیس، بجلی، پانی، فون، وغیرہ) کے بلوں کے لئے بینک جا کر گھنٹوں قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا. آپ ایک کال کر کے اپنے ہر طرح کے بلز حتاکہ اپنے کریڈٹ کارڈز کے بلز بھی فون کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں
کاش ایسا سب کچھ پاکستان میں بھی ہونے لگے - کاش
بحوالہ: فیسبکی گروپ
954F7788-9836-4DF2-A433-94724CECFC6A.jpg
 

La Alma

لائبریرین
امریکہ نہ ہوا بہشت کا کوئی ٹکڑا ہو گیا . ویسے امریکیوں کو اب جنّت میں تو کوئی چارم نظر نہیں آتا ہو گا .
 

محمد وارث

لائبریرین
"تم" ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا :)
شاعر کا نام مومن خان مومن ہے، شکریہ سرگوشی پڑھنے کے لیے :)
 

زیک

مسافر

فاخر رضا

محفلین
اردو کی کتاب میں ایک مضمون پڑھا تھا، خوابوں کا جزیرہ. بہت اچھا مضمون تھا. خیر اب تو بہت ترقی ہوگئی ہے.
 

اے خان

محفلین
اگر واقعی امریکہ ایسا ملک ہے تو ہجرت کر لیتے ہیں.خیر اب پاکستان بھی اچھا ہے.اور صوبوں کا پتہ نہیں لیکن کے.پی.کےمیں واقعی تبدیلی آئی ہے.عمران خان کے آنے سے پہلے.
 

اے خان

محفلین
وہ ایسے جناب کے کے.پی کے.کے لوگ کافی باشعور ہے.تخت پر بٹھاتے بھی ہے اور گراتے بھی ہے.جیسے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے کی حکومت کے ساتھ کیا کے پی کے کے عوام نے.
اور پولیس سر عام رشوت نہیں لیتی نہ پہلے نہ اب.
لوگ ٹریفک قوانین فالو کرتے ہیں.پہلے بھی فالو کرتےتھے اور اب بھی
اگر کسی عورت کے ساتھ ریسٹورنٹ چلے جائیں تو یہ نہیں پوچھا جاتا کہ یہ عورت کون ہے.
 
Top