امریکہ کے ایوان نمائندگان کا پہلا مسلمان رکن

نبیل

تکنیکی معاون
ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے منتخب ہونے والا کیتھ ایلیسن امریکہ کے ایوان نمائندگان کا پہلا مسلمان رکن ہے۔ کیتھ ریاست منیسوٹا سے منتخب ہوا ہے۔ خبر کے مطابق کیتھ ایلیسن کے ماضی میں نیشن آف اسلام فرقے کے سربراہ فرح خان سے روابط رہے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب، ویسے نام سے تو کچھ اور لگا، لیکن خبر پڑھ کر اطمینان ہوا :)

نیشن آف اسلام کے بارے میں کسی زمانے پڑھا تھا کہ یہ اسلام کو مسخ کرکے پیش کرتی ہے۔ کیا ایسا ہی ہے؟
 

پاکستانی

محفلین
اچھی بات ہے۔

قیصرانی نے کہا:
نیشن آف اسلام کے بارے میں کسی زمانے پڑھا تھا کہ یہ اسلام کو مسخ کرکے پیش کرتی ہے۔ کیا ایسا ہی ہے؟

مگر قیصرانی بھائی کے جواب میں آپ کیا کہتے ہیں، تاکہ ‘نیشن آف اسلام‘ کے بارے میں کچھ واضح ہو سکے۔
 

زیک

مسافر
کیتھ ایلیسن نام سے ظاہر ہے امریکی لگتا ہے نہ کہ عرب۔ نام زبان کے ساتھ ہوتے ہیں نہ کہ مذہب کے ساتھ۔

باقی کیتھ نیشن آف اسلام کا ممبر نہیں ہے مگر ماضی میں ان سے کچھ تعلق رہا ہے۔ وکی‌پیڈیا پر اس کی کچھ تفصیل اور ریفرنس بھی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے زکریا بھائی، میں‌نے ویسے بائی دی وے ہی نیشن آف اسلام کا پوچھا اور بتایا تھا کیونکہ ماضی میں‌ محمد علی جیسے نامور باکسر بھی اس کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن وہ جلد ہی راہ راست پر آگئے تھے
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، میں نے اس کے بارے میں کچھ سرچ کیا تھا لیکن ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی کہ کیتھ ایلیسن کا تعلق ابھی تک نیشن آف اسلام سے ہی ہے یا پھر مین سٹریم اسلام سے۔ دوسرے نیشن آف اسلام کے بارے میں تمہاری انفارمیشن درست ہے۔ محمد علی باکسر بھی پہلے نیشن آف اسلام کے زیر اثر تھا اور غالباً مائیک ٹائی سن کا ابھی تک ایسا ہی معاملہ ہے۔
 
Top