بہت خوب اور بہت بہت شکریہ
کیا وہاں فوتوگرافی کی اجازت ہے جبکہ پاکستان میں تو ایسی جگہوں پر نہیں ہوتی اور میوزیم اسٹور سے آپ نے کیا خریدا اور وہاں کیا کیا تھا بیچنے کے لیے
ہاں اجازت ہے ۔ مگر فلیش لائٹ نہیں استعمال کرسکتے ۔
ویسے نائن الیون سے پہلے ہر چیز کی تصویر لے سکتے تھے۔اب نہیں۔ اگر آپ سب وے اسٹیشن کی بھی تصویر لیں تو ایک مخفی جیل میں بند کردیئے جائیں گے اور کس کو پتہ نہیں ہوگا کے آپ کہاں ہیں۔
مجھے یاد ہے کہ میں پچھلے سال مارچ میں اسلام آباد سے پشاور سفر کررہا تھا۔ ایک جگہ قعلہ کی طرح کی ایک بلڈنگ تھی۔ بیگم صاحبہ نے کھڑکی کھول کر تصویر لے لی۔ ڈرائیور نے اکسیلیٹر پر پیر رکھ کر گاڑی تیزی سے بھگائی۔
میں نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ اتنی جلدی کیوں؟
کہنے لگا" صاحب اگر کسی نے دیکھ لیا توآپ کو پکڑ کر اسی قعلہ میں بند کردیں گے۔ یہاں پر کسی بھی چیز کی تصویر لینے کی ممانعت ہے۔اور یہ تو آرمی کی چھاونی ہے۔
میں نے کہا " تو پھر کس کی تصویر لے سکتے ہیں"۔
جواب تھا۔" اپنی"smile_tongue