امریکہ یاترا

سلام،

تقریبا دو ماہ کی غیر حاضری کے بعد دوبارہ حاضر ہو رہا ہوں جس کی غالب وجہ نیٹ کی عدم دستیابی تھی۔ آج بلکہ اب تو کل کی بات ہو گئی ہے کہ لاہور سے براستہ دوبئی مانچسٹر پہنچا ہوں اور بیس تاریخ کو امریکہ روانگی ہے۔

صبح ساڑھے چار بجے کی فلائیٹ تھی اور دوبئی کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے پہنچا۔ کسی نئے ٹرمینل کی تعمیر کی وجہ سے بس سروس کے ذریعے ٹرملینل تک پہنچے۔ دوبئی ائیر پورٹ چپر بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو بے تکلفی سے زمین پر بیٹھے اور دنیا مافی سے بے خبر سوتے بھی دیکھا شاید کچھ لوگوں کی دوسری فلائیٹ میں کافی گھنٹے باقی تھے۔ مجھے تو ایک سیٹ مل گئی اور میری فلائیٹ بھی ڈھائی گھنٹے بعد تھی۔

مانچسٹر ائیر پورٹ سے حسن کو فون کیا اور وہ جلدی ہی پہنچ گیا تین عدد دوستوں کے ساتھ اور ہم آسانی سے گھر پہنچ گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور میں سمجھ رہا تھا کہ ابو شامل نے جو کھانا کھلایا تھا اس کے بعد سے صاحبِ فراش ہیں۔ شکر ہے انہوں نے اپنی اطلاع تو دی۔

محب کہیں ایسا تو نہیں کہ نبیل 14 کو لاہور پہنچے اور آپ ان سے بچنے کے لیے لاہور سے بھاگ لیے؟
 
زینب

محفلین

اوہووووووووووووووووو۔مجھے کچھ کچھ شک ہو رہا ہے۔۔محب۔صبح 5بج کے 34 منٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10166 لاسٹ نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ سمجھ آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔

اور محب یہ حسن کون سے والے ہیں؟ اگر تو حسن علوی ہیں تو ان سے پوچھیئے یہ محفل میں کیوں نہیں آ رہے؟
 
دوست

محفلین
خیریں جاؤ تے خیریں آؤ۔
ابھی جارہے ہیں یا جاچکے ہیں۔ اور واپسی ہوگی یا وہیں رہ جائیں گے۔
 
اور میں سمجھ رہا تھا کہ ابو شامل نے جو کھانا کھلایا تھا اس کے بعد سے صاحبِ فراش ہیں۔ شکر ہے انہوں نے اپنی اطلاع تو دی۔

محب کہیں ایسا تو نہیں کہ نبیل 14 کو لاہور پہنچے اور آپ ان سے بچنے کے لیے لاہور سے بھاگ لیے؟

ابو شامل کے کھانے تو اب تک یاد ہیں اور مہمانداری بھی۔

شمشاد اس حسن اتفاق کا آپ کی پوسٹ سے پتہ چلا ، چلیں لاہور کو تنہا نہیں کیا :)
 
اوہووووووووووووووووو۔مجھے کچھ کچھ شک ہو رہا ہوے۔۔محب۔صبح 5بج کے 34 منٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10166 لاسٹ نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ سمجھ آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قسم لے لو جو کچھ سمجھ آیا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا تم ائیر پورٹ پر ہی ہوتی ہو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔

اور محب یہ حسن کون سے والے ہیں؟ اگر تو حسن علوی ہیں تو ان سے پوچھیئے یہ محفل میں کیوں نہیں آ رہے؟

جی شمشاد یہ حسن علوی ہی ہیں اور محفل میں نہ آنے کی وجہ پڑھائی کی مصروفیت ہے ۔ تھیسس پر کام کر رہا ہے مگر اب ان دنوں میں شاید چکر لگائے گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
حضور آپ پہنچ گئے؟ ہم کو ادھر ادھر سے اطلاع ہوئی کہ حضرت صاحب یاترا پر ہیں۔ بڑے سٹپٹائے کہ پہلے کیوں نہ مل لیے :grin:
مگر اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت؟
ادھر فاتح بھیا سے بھی ملاقات طے پائی، شبھ گھڑی کا تعین بھی کر لیا گیا، مگر ہم تھے کہ جا نہ سکے :grin:
اس سستی سے ہم کو یقین سا ہو چلا ہے کہ ہم ملک الموت کو بھی صاف جواب دے دیں گے کہ میاں اٹھا نہیں جاتا پھر کبھی سہی! :grin:
 
ابوشامل

محفلین
محسن بھائی یہ سُستی کیا محفل کا قومی مشغلہ بنتا جا رہا ہے؟
اِدھر بھی آگ برابر لگی ہوئی (یعنی سستی برابر چھائی ہوئی)
 
Top