امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

الف نظامی

لائبریرین
امریکہ اسلحہ اور موت کا سوداگر ہے۔ ساری دنیا کے انسانوں اور ماحول کو اس کے نیوکلیائی ، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے خطرہ ہے ان wmd کے خلاف ساری دنیا کو کھڑا ہوجانا چاہیے۔

لیکن رکیے عراق میں wmd کے نام پر قتل و غارت و لوٹ مار ہی اصل وار آن ٹیرر ہے۔
امریکیو بدمعاشی بند کرو۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

آپ اپنے امریکہ کو ہماری طرف سے ایک یہ مشورہ دیں کہ اگر وہ ان دہشت گردوں کیخلاف جنگ ختم کرنا چاہتا ہے تو انہیں ‌اپنا اسلحہ بیچنا بند کر دے!

دہشت گردوں کو اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے آپ يو – ٹيوب پر کچھ ويڈيوز ديکھ سکتے ہيں۔ یاد رہے کہ يہ ويڈيوز امريکی حکومت نے نہيں بلکہ لوگوں نے اپنی ذاتی حيثيت ميں پوسٹ کی ہيں۔ آپ ديکھ سکتے ہيں کہ پاکستان ميں غير قانونی اسلحے کی فراہمی کتنا آسان ہے۔

http://www.youtube.com/results?search_query=terrorist+ammo+pakistan+gun+market&search_type=&aq=f

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
ساجداقبال

حضور کیا آپ بھول رہے ہیں کہ یہ آپ کی اس افغان پالیسی کا ورثہ ہیں؟ پٹھانوں کے پاس اسلحہ پہلے سے ضرور تھا لیکن تھری ناٹ تھری ٹائپ کا۔ آپ نے کیا کلاشنکوف کیا راکٹ لانچرز، طیارہ شکن توپوں‌ تک سے روشناس کروا دیا۔ سمجھ میں‌ نہیں آتا آپکا شکریہ ادا کروں‌ یا روؤں۔
 
جہانزیب

محفلین
یہاں حجاج ابن یوسف اور اسلامی خمیت جیسے نظریات پڑھنے کو مِلے ہیں، بالکل میں اِس حق میں ہوں کہ معصوم جانوں کا جو خون ہوا ہے اُس کا بدلہ لیا جائے اور اس کے لئے میری مندرجہ ذیل لسٹ ہے ۔
پاکستانی افواج کے مجاہد، جن کا خون اور اغواء کر کے دہشت گردوں نے ملکی سالمیت کو ہی داؤ پر لگا دیا ہے ۔
خود کُش حملوں میں شہید ہونے والے بے شمار شہید ۔
مسلمان بچیوں پر علم کے دروازے بند کرنے والے درندے ۔
مسلک کے نام پر شہید ہونے والی عوام ۔

جب پاکستان اِن سب "مسلمانوں" کے مجرموں کو پکڑنے کے لئے سخت اقدامات کرتا ہے تو جو افراد ابھی ایک مسلمہ کی فریاد پر حجاج بن یوسف کو یاد کر رہے ہیں، وہی پاکستان کے خلاف ہو جاتے ہیں؟ کیا اوپر بیان کردہ تمام لوگ آپ کے معیارِ مسلمانی پر پورا نہیں اُترتے ہیں؟

اور جب ہم اوپر بیان کردہ مسلمانوں کا بدلہ لے لیں گے تب ہم بیرونی دُنیا میں بھی عزت اور غیرت کے ساتھ کھڑے ہو کر بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔
 
مہوش علی

جیتے رہیئے جہانزیب۔

یہ وہ بات ہے جو ایک عرصہ دراز سے میرے دل میں تھی مگر کبھی میرے قلم میں اتنے اچھے طریقے سے منتقل نہیں ہو سکی۔
 
امریکا اس وقت دو مسلم مملک میں ننگی جارحیت کا کھیل کھیل رہا ہے ایک عراق دوسرا افغانستان یہاں میرے ذہن میں چند سوالات بنیادی نوعیت کے آ رہے ہیں
1۔ عراق پر حملہ کے وقت امریکا نے پوری دنیا کو نظر انداز کر دیا اور خود اقوام متحدہ کو بلکل اس سلسلے میں نظر انداز کردیا گیا ابتدا تو بش نے پوری کوشش کی دھونس دھڑلے سے کام لیا آپ کو اگر یاد ہو تو اس وقت بعض یورپی ممالک سے بھی اس سلسلے میں امریکی تعلقات متاثر ہوگئے تھے اور آخر میں سلامتی کونسل سے منظوری لیے بغیر یہ حملہ کیا گیا WMDکے نام پر اور برآمد کچھ نہ ہوا آخر امریکا اب عراق میں کیا کررہا ہے؟ اور شاید امریکہ نوازوں کے خیال میں سنی کرد اور شیعہ یہ سب مقامی عراقی دہشت گرد ہیں اور امریکہ تھانے دار؟
2۔افغانستان پر حملہ نائن الیون (یہ شایدانسانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ ہے اس سلسلے میں بعض مقامی صحافیوں کی بھی تحقیات میرے پاس موجود ہیں مگر ان کو چھوڑیے کیوں بعض محترمین یہاں ایسے ہیں جو اردو صحافت ، صحافیوں کو گھاس ڈالنے کے قائل نہیں مگر اسی سال غالبا اپریل کے مہینے میں جاپان میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اس واقعہ پر شدید تنقید کی ہے اور Youtubeوغیرہ پر اس کی کلپ بھی دستیاب ہے) کے بعد کیا گیا مورد الزام طالبان نہیں تھے بلکہ الزام القاعدہ اور اسامہ بن لادن پر عائد کیا گیا اور پھر طالبان سےمطالبہ کیا گیا کہ وہ اسامہ کو امریکہ کے حوالے کر دے طالبان نے اس کے بدلے امریکہ کو آفر کی کہ اسامہ بن لادن کو اقوام متحدہ یا کسی تیسرے ملک کے حوالے کر کے وہاں مقدمہ چلایا جائے اور پھر اگر اسامہ قصور وار ٹھرے تو اس کو سزا دی جائے ۔ کیا یہ بات، یہ آفر غلط تھی میرے خیال میں تو یہ ایک معقول بات تھی لیکن امریکہ نے عالمی تھانیداری کا مظاہر کرتے ہوئے افغانستان پر حملہ کردیا اور اب نتیجہ سب کے سامنے ہے افغانستان اور پاکستان دونوں تباہی کی طرف جا رہے ہیں اور یہاں اس فورم میں یہ منطق بھی خوب ہے کہ طالبان دہشت گرد ہیں خوب حملہ امریکہ نے کیا حکومت طالبان کی ختم ہوئی جنگ افغانستان کی سرزمین پر غیرملکی استبداد کے خلاف اور مقامی امریکہ نواز امریکہ پٹھو حکومت کے خلاف لڑی جا رہی ہے مگر امریکہ دہشت گرد نہیں امریکہ چاہے ویت نام پر حملہ کرے چاہے عراق پر چاہے افغانستان پر دہشت گرد ہر بار مقامی حریت پسند ہی کیوں قرار دیے جاتے ہیں ؟ میرے خیال میں وینزویلا کے صدر نے جو بش کو عالمی فورم پر دنیا بھر کے سامنے شیطان قرار دیا ہے درست ہی قرار دیا ہے ۔ اور یہ چوکی پر حملہ بھی خوب ہے امریکہ کی اس ننگی جارحیت کو جس جس طرح سے چھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہ بھی بہت خوب ہیں یہاں بعض اراکیں نے غالبا یہ سانچہ ہی تیار کیا ہوا ہے کہ امریکہ جو کچھ بھی کرے وہ درست ہی قرار دیا جائے ذرا ڈان کی ہی خبر اس سلسلے میں ملاحظہ فرمائیے
GHALANAI, June 11: At least 11 paramilitary soldiers and 10 militants were killed in an air strike by US-led forces on a security post of the Frontier Corps in Sheikh Baba area along the Afghan border in Mohmand tribal region on Tuesday night, government officials said.

Fifteen people, including six paramilitary soldiers, were wounded.

Local people said that sporadic gunfire continued throughout the night.

A spokesman for the Inter-Services Public Relations (ISPR) termed it a “cowardly and unprovoked” act and said that 11 personnel, including a major of the Mohmand Rifles, a detachment of the Frontier Corps, were killed in the attack. It condemned the attack.

“Such acts of aggression don’t serve the common cause of fighting terrorism,” he said, adding that a strong protest had been lodged by the Pakistan Army. He said that Pakistan reserved the right to protect its citizens and soldiers against aggression.

Officials of the Mohmand Rifles said that 40 of their men were missing. This has not been confirmed officially.

Local officials said that the attack took place in the Sheikh Baba area near a place where Nato forces and Afghan National Army had been fighting with the Taliban in Afghanistan’s Kunar province which borders Mohmand and Bajaur tribal areas.

They said that allied forces’ warplanes had bombed the FC’s checkpost at Goraprai, some 65 kilometers northwest of Ghalanai, the administrative headquarters of Mohmand Agency.

The bodies of the soldiers killed in the attack were airlifted to Peshawar by helicopters. Joint funeral prayers for the slain soldiers were held in Peshawar and were attended by NWFP Governor Owais Ahmad Ghani and Chief Minister Ameer Haider Hoti. Local people said that several militants, some of them from South Waziristan, were among the dead.

One of them, Qari Fazli Khaliq, told Dawn that a pilotless drone had been flying over the area since Tuesday morning.

He said that posts in Eliazai, Rehmat Kor, Gulab Parai, Bahadar Killi and Chartana had been targeted and two children were also killed in Bahadar Killi.

Meanwhile, a spokesman of the Tehreek-i-Taliban Pakistan claimed to have “foiled an attempt of the US-led allied forces to intrude into Pakistani territory”.

Maulvi Umar told Dawn that eight Taliban had been killed and nine others wounded in clashes. He claimed that the Taliban had captured seven soldiers of the Afghan National Army and shot down a Nato helicopter, killing its crew.

Our correspondent from Bajaur region contributed to this report.
1۔ (ISPR نے اس کو ایک cowardly and unprovoked” act ۔ غالبا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کسی "خوشگوار بات چیت" کا مظہر نہیں ہے
2۔یہ حملہ منگل کی رات کیا گیا جبکہ ڈان کے مطابق ایک مقامی شخص کا بیان ہے کی بغیر پائلٹ کا ایک طیارہ صبح سے اس علاقے پر پرواز کررہا تھا گویا یہ حملہ باقاعدہ پلائنگ کے بعد کیا گیا تھا ڈان کی ہی ایک دوسری خبر کے کچھ حصے اسی ضمن میں ملاحظہ فرمائیے
June 12, 2008 Thursday
Opposition member Amir Muqam, who is also the president Pakistan Muslim League-Q, NWFP chapter, said there were reports of 60 to 70 casualties

since Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi was in Paris to attend a conference on Afghanistan — to make a protest to the coalition forces about the third deadly coalition strike inside the Pakistani tribal region bordering Afghanistan within seven weeks.

A foreign ministry statement also said the Pakistani government “strongly condemns” the attack on the Fontier Corps’ Gora Prai checkpost that it said resulted “in the Shahadat (martyrdom) of 11 Pakistani security personnel including an officer and injuries to several

Pakistan’s alliance with the United States in the so-called “war on terrorism” came under severe criticism in the National Assembly last week during a debate on a May 14 coalition missile strike allegedly by pilot-less drones that killed at least 14 civilians in Damadola village of the Bajaur Agency of the Federally Administered Tribal Areas.

One Pakistani security official was killed at a Bajaur border post in an April 23 intrusion

تو جناب یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے نا جانے کتنے ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں یہ الگ بات کہ سابقہ حکومت ایسے ہر امریکی حملے کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی عادی تھی مگر اب دیکھیے آگے آگے کیا ہوتا ہے اور پھر یہ بھی قابل غور بات ہے کہ پاکستان جب کبھی امن معاہدوں کے ذریعے حالت سدھارنے کی بات کرتا ہے اور امریکی فراڈ جنگ سے ذرا پیچھے ہٹتا ہے ایسے واقعات کیوں ہونے لگتے ہیں ؟؟
 
ساجداقبال

محفلین
ایک بات بار بار کی جا رہی ہے کہ جب طالبان پاکستانی فوجیوں‌ پر حملہ کرتے ہیں تو انکی مذمت کیوں‌ نہیں کی جاتی اور امریکی حملے پر واویلا؟ ہمیں‌ یہ نہیں‌ بھولنا چاہیے کہ طالبان پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور فوج ان سے نمٹنے کیلیے ہر ممکن اقدام بھی کر رہی ہے۔ اندرونی مسئلے کیوجہ سے ظاہر ہے انکی حمایت بھی ہے ملک میں۔ لیکن کسی طور پر بھی انکی غلط کاریوں‌ کو امریکہ کیلیے اجازت نامے کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ نے ننگی جارحیت کی ہے اور یہ پہلی دفعہ نہیں۔ کیا میرے دوست اسوقت مذمت کرینگے جب لاہور کے مال روڈ‌ پر کوئی امریکہ آکر بم مارے؟ اپنی اصلاح‌مقدم ہے لیکن یہ ہرگز کسی بیرونی طاقت کیلیے جارحیت کا جواز نہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
السلام علیکم مہوش بہن! پاکستان کے پاس جو جدید عنزیٰ میزائل ہیں وہ تین قسم کے ہیں پہلے Anza MK I کہلاتے تھے جو چین کے HN-5B کی پاکستانی شکل تھے۔ اسی میزائل نے کارگل جنگ میں ایک بھارتی انتونوف (AN-32) طیارے کو مار گرایا تھا۔
دوسری قسم Anza MK II میزائلوں کی ہے جو QW-1 Vanguard کی نقل ہے۔ یہ میزائل ستمبر 94ء میں پاک فوج کے استعمال میں آنا شروع ہوئے اور اسی نے کارگل میں ایک بھارتی Mi-17 ہیلی کاپٹر اور ایک مگ 27 طیارے کو گرایا تھا۔
اب تیسری اور جدید قسم Anza MK III کی طرف آتے ہیں جو چینی QW-2 Vanguard 2 کا پاکستانی ورژن ہے۔ اس کی پیداوار 2005ء میں شروع ہوئی اور اس کی رینج 6 کلومیٹر سے زائد ہے۔ یہ امریکہ کے FIM-92E اسٹنگر میزائل کا بہترین متبادل ہے۔
ان میں MK I، MK II اور MK III کی رینج بالترتیب 1200 سے 4200، 500 سے 5000 اور 6000 میٹر ہے۔
اس طرح یہ تینوں میزائل چین ہی کے "عطیہ کردہ" ہیں ویسے ہتھیاروں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات تو میں نہیں رکھتا خصوصاً تکنیکی معلومات کے بارے میں تو بالکل بھی نہیں البتہ SA-2 کے حوالے سے معلومات دینے کا بہت شکریہ۔ اس کا NATO نام SA-2 Guideline ہے جبکہ روسی اسے S-75 کہتے ہیں۔

ایران نے اس میزائیل کو مسلسل ایران عراق جنگ میں استعمال کیا اور اسکے بعد ایرانیوں کا کہنا تھا کہ یہ میزائیل کبھی کسی طیارے سے نہیں ٹکرا سکتا بلکہ طیارے کو خود اس سے ٹکرانا ہو گا۔ :):)
آپ کی یہ بات بہت دلچسپ لگی۔

مگ 25 طیاروں کے حوالے سے میری معلومات میں اضافہ کرنے کا بہت شکریہ، میں معذرت خواہ ہوں کہ میں مگ 25 کو مغالطہ میں مگ 21 سمجھتا رہا۔ لیکن 1997ء میں اسلام آباد پر اس کی پرواز کے حوالے سے اگر کوئی حوالہ مل جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
 
۔۔۔۔ چھوڑ دیا ہے یہ دیس ہم نے۔ میں تو اب سنجیدگی سوچ رہا ہوں کہ یہاں تدفین بھی گوارا نہیں کروں گا۔
معذرت مگر تدفین کہاں‌گوارہ کریں‌گے؟ پاکستان میں تو خاصی سستی ہے۔ میرے خیال میں مغربی ممالک میں تو بہت ہی مہنگی ہوگی۔
میں تو تدفین کے لیے پاکستان منتخب کرنا پسند کروں گا۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
یہاں حجاج ابن یوسف اور اسلامی خمیت جیسے نظریات پڑھنے کو مِلے ہیں، بالکل میں اِس حق میں ہوں کہ معصوم جانوں کا جو خون ہوا ہے اُس کا بدلہ لیا جائے اور اس کے لئے میری مندرجہ ذیل لسٹ ہے ۔
پاکستانی افواج کے مجاہد، جن کا خون اور اغواء کر کے دہشت گردوں نے ملکی سالمیت کو ہی داؤ پر لگا دیا ہے ۔
خود کُش حملوں میں شہید ہونے والے بے شمار شہید ۔
مسلمان بچیوں پر علم کے دروازے بند کرنے والے درندے ۔
مسلک کے نام پر شہید ہونے والی عوام ۔

جب پاکستان اِن سب "مسلمانوں" کے مجرموں کو پکڑنے کے لئے سخت اقدامات کرتا ہے تو جو افراد ابھی ایک مسلمہ کی فریاد پر حجاج بن یوسف کو یاد کر رہے ہیں، وہی پاکستان کے خلاف ہو جاتے ہیں؟ کیا اوپر بیان کردہ تمام لوگ آپ کے معیارِ مسلمانی پر پورا نہیں اُترتے ہیں؟

اور جب ہم اوپر بیان کردہ مسلمانوں کا بدلہ لے لیں گے تب ہم بیرونی دُنیا میں بھی عزت اور غیرت کے ساتھ کھڑے ہو کر بات کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔

محترم جس بات کا حوالہ آپ دے رہے ہیں وہ ایک تاریخی حقیقت ہے اور جس پس منظر میں کہی گئی تھی افسوس آپ نے اسے تو سمجھا نہیں اور بات کو کہیں‌ سے کہیں لے گئے۔

آپ کی مندرجہ بالا لسٹ میں‌ کچھ باتیں‌ رہ گئی ہیں۔ مثلا بھوک کی وجہ سے مائیں اپنی اولاد کے ساتھ خودکشیاں کر رہی ہیں۔۔۔ یہ جرم بھی انہی لوگوں کا ہے ؟
بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان موت کو گلے لگا رہے ہیں یہ جرم بھی انہی لوگوں‌کا ہے؟
مہنگائی کی وجہ سے لوگ فرسٹریٹ ہو رہے ہیں یہ جرم بھی انہی لوگوں کا ہے؟
لوگو ڈاکوں‌کو زندہ جلا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ اپنے جیسے انسانوں‌کو کمرے میں‌بند کر کے زندہ جلا دیتے ہیں‌یہ جرم بھی انہی لوگوں‌ کا ہے ؟
لوگ اپنے راہنماوں‌کو جوتے مار رہے ہیں‌گھسیٹ رہے ہیں یہ جرم بھی انہی لوگوں کا ہے؟
مارکیٹ سے آٹا غائب ہے یہ جرم بھی انہی لوگوں کا ہے؟
لہذا اس کی سزا بھی انہیں‌ ملنی چاہئے۔
 
یہ معاملہ اب تک گرم ہے اور پاکستانی اخبارات میں‌شہ سرخی پر جگہ پارہا ہے۔ جبکہ امریکی ذرائع ابلاغ میں‌اب یہ ذکر بہت کم ‌ہورہاہے ۔
میری سمجھ میں‌نہیں‌ارہا ہے کہ پاکستانی فوج کیوں‌اس معاملہ کو اچھال رہی ہے
یہ دیکھیے اج کے جنگ کی شہ سرخی
1721.gif

یہ ایک فرینڈلی فائر تھا امریکہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
 
کاشف رفیق

آپ کو ساری برائی پاک فوج میں ہی نظر آرہی ہے۔ بھائی 11 جوان و افسر شہید ہوئے ہیں کوئی چیونٹیاں یہ مکھیاں نہیں ماری گئی ہیں۔ :(
 
آپ کو ساری برائی پاک فوج میں ہی نظر آرہی ہے۔ بھائی 11 جوان و افسر شہید ہوئے ہیں کوئی چیونٹیاں یہ مکھیاں نہیں ماری گئی ہیں۔ :(
اللہ پاک فوج کو قائم و دائم و مضبوط رکھے
یہ تو ہمارے جنرلز ہیں‌جن کی وجہ سے کبھی 90 ھزار گرفتار ہوتے ہیں کبھی 11 جوان و افسر شھید ہوتے ہیں بغیر لڑے چوکی میں بیٹھے بیٹھے۔ عوام تو اس معاملے میں‌ہیں‌ہی نہیں۔
کبھی کارگل کرتے ہیں کبھی اپریشن جبرالٹر اور بھگتتی عوام ہے۔
عوام کو چاہیے کہ جتنے بھی ایکس سروسز جنرلز ہیں‌ان سب کا محاسبہ کریں۔ اور ذمہ دار جنرلز کو سزا دیں۔
 
اس میں تمام ایکس کو شامل کرلیں تو ملک و قوم کیلئے کہیں زیادہ بہتر رہے گا۔ :)
 
اس میں تمام ایکس کو شامل کرلیں تو ملک و قوم کیلئے کہیں زیادہ بہتر رہے گا۔ :)
میری رائے میں تو ایکس سروسز جنرلز کو سزا دینے کے لیے حکومت بلاشرکت غیرے پی پی پی کو دے دی جائے۔ سب غلط کار بددیانت جنرلز کو سزا ملی ہی ملی انشاللہ۔
 
کاشف رفیق

محفلین
میری رائے میں تو ایکس سروسز جنرلز کو سزا دینے کے لیے حکومت بلاشرکت غیرے پی پی پی کو دے دی جائے۔ سب غلط کار بددیانت جنرلز کو سزا ملی ہی ملی انشاللہ۔

آپ صرف ایک شعبے کو ہی کیوں لے رہے ہیں۔ صرف اکیلی فوج ہی تو قصوروار نہیں ہے نا۔ آپ تمام شعبوں کے ایکس حضرات کا منصفانہ محاسبہ کروائیں اور جو بھی زمہ دار ہو اسے مناسب سزا سرعام دی جائے۔ پھر دیکھیں ابھی والے اور آگے والے کیسے درست نہیں ہوجاتے۔
 
بات فوج، امریکی حملے اور پاکستان میں فوجی حکومت کی وجہ سے امریکی اثرات ہے۔ بڑی برائی تو جنرلز ہی ہیں یہ درست تو پھر سب درست
 
Top