امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

خرم

محفلین
ہمت بھائی زردار کی اور پی پی کی برائی نہیں کرنے والے چاہے آپ کچھ کرلیں۔:) وفا شعار ہیں، بس ایک دفعہ جس سے دل لگا لیا عمر بھر اسی کے ہو رہے۔ اللہ ان کی عمر دراز کرے، ان کی وجہ سے اس محفل کی رونق دوبالا ہے۔
 
ہمت بھائی زردار کی اور پی پی کی برائی نہیں کرنے والے چاہے آپ کچھ کرلیں۔:) وفا شعار ہیں، بس ایک دفعہ جس سے دل لگا لیا عمر بھر اسی کے ہو رہے۔ اللہ ان کی عمر دراز کرے، ان کی وجہ سے اس محفل کی رونق دوبالا ہے۔

آپ کی بات کچھ حد تک درست ہے۔ جس کواپنا لیا اس کا قبرتک پیچھا کرتے ہیں۔ بلکہ بعغے اوقات قبر میں‌بھی ساتھ ہی اتر جاتے ہیں۔
پی پی پی کی برائی جب ہوگی جب وہ عوامی سیاست چھوڑ دے گی۔
 

باسم

محفلین
باسم یہ نقشہ دیکھیں۔ بارڈر کچھ جگہوں پر marked ہے اور کچھ پر نہیں۔ مہمند ایجنسی کے علاقے میں بارڈر unmarked ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ کسی افغان حکومت بشمول طالبان نے Durand Line کو تسلیم نہیں کیا۔
فرنگیوں نے جانے سے پہلے افغان حکومت سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ علاقے برٹش انڈیا میں شامل ہوگئے تھے اور تقسیم ہند کے بعد عالمی سطح پر پاکستان میں شمار کیے جاتے ہیں۔
جہاں تک نقشوں کا تعلق ہے تو کسی بھی قابل اعتماد سائٹ پر اسے متنازعہ نہیں دکھایا گیا
یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے نقشے میں بھی جس میں کشمیر کی سرحد متنازعہ ہے۔
ورلڈ اٹلس
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ
سی آئی اے
یونیورسٹی آف ٹیکساس
حکومت پاکستان
روزنامہ امت

افغان صدر کی سائٹ اور وزارت خارجہ کی سائٹ پر اس طرح کا نقشہ مل نہیں‌ سکا۔
 

زینب

محفلین
چھوڑیے پی پی پی اور الطاف کو
امریکی اورناٹو فوج دروازے پر کھڑی ہے اور ڈروز روز چکر ماررہے ہیں۔ گیارہ جوان تو مورچے میں ہی ماردیے۔
پاکستان فوج کو اب بھی عقل نہ ائی تو کب ائے گی؟

پی پی کی حکومت کو کب عقل آئی جو فوج کو آئے گی۔۔پہلے ق لیگ کے دور میں‌جب حملہ ہوتا تھا پاکستان میں تب حکومت کاپھر کوئی نا کوئی بیان اتا تھا احتجاج کے لیے اب تو یوں سمجھیئں کہ اس پی پی کی حکومت کا کوئی"ماڑا" سا بیان بھی نہیں اتا کہ کیا کر رہا ہے امریکہ پاکستانی علاقوں میں۔۔۔

پی پی تو کبھی کسی کے ساتھ بھی انصاف نہیں کر سکی اب پی ایم کے 100 دن ہی کا راگ دیکھ لیں۔۔۔کیا کیا گیا ہے ان 100 دنوں میں۔کوئی ایک کام ؟
جن سے اتحاد کیا ان سے بھی فیئر نہیں ساری دنیا کے سامنے زرداری نے کیا مانا مری میں کیسے مکرا پھر اپنی ہی زبان سے پھر سلمان تاثیر کو پنجاب کا گورنر بنا کے اور اب نواز شریف کو نااہل دلوا کے کیا خوب اتحاد نبھایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ کو نہیں لگتا سلمان تاثیر کا تقرر ہی اصل میں صدر اور پی پی کی ڈیل کا کچا چھٹا ہے۔۔۔۔

پھر سلمان تاثیر نے جو اتے ہی بیانات دیے واہ واہ اتحادی بھی خوش ہوئے اور قوم بھی۔۔۔۔۔۔۔:grin:

بے ایمانوں کے سر پے کون سا سینگ ہوتے ہیں بس کرتوتوں سے پہچانے جاتے ہیں

۔
 
ماروں‌گھٹنا پھوٹے انکھ
پی پی پی کا یہاں‌کیا ذکر اگیا؟
ویسے بھی نواز شریف نااہل ہے یہ تو عدالت نے بتایا ہے۔ پی پی پی نے تو نہیں۔
 

زینب

محفلین
کیوں نہیں ہو رہا پی پی کا زکر۔۔۔جہاں اپ ہوں گے وہاں‌پی پی نہیں ہو گی تو کیا ہو گی پچھلے پیغامات دیکھیں دو چھوڑ کے اوپر نظر ڈالیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

باسم

محفلین
جنوبی وزیر ستان: امریکی بمباری ، 8 سیکورٹی اہلکار اور دو مقامی شہری زخمی
وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دو امریکی طیاروں کی بمباری اور مارٹر گولے گرنے سے آٹھ سیکیورٹی اہلکار اور دو مقامی افراد زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب انگور اڈہ اور زیڑہ لیتا کے علاقے میں قائم دو پاکستانی سیکیورٹی پوسٹوں پر امریکی بمباری کی۔اس دوران افغانستان کی جانب سے مرٹر گولے بھی فائر کئے گئے جو انگورہ اڈہ ،باغڑ اور موسی نیکہ کے علاقوں میں گرے۔فضائی حملے اور گولہ باری کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار اور دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔مارٹر گولے گرنے سے انگور اڈہ میں چار پرائیوٹ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کر دی ہے اس سے پہلے گیارہ جون کو امریکی طیاروں نے مہمند ایجنسی پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں گیارہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت انیس جاں بحق ہو گئے تھے۔
اور بی بی سی پر یہاں دیکھیے۔
 
Top