علی خان
محفلین
مچھروں کو انسانی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک کیڑا مانا جاتا ہے امریکی سائینسدانوں نے اس سے مشابہہ جان لیوا مشین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پاکستانی علاقوں میں میزائل برسانے والے یا برندوں کے حجم کے ڈرونز کو بھول جائیں کیونکہ امریکہ نے اب مچھر ڈرونز بنانا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکی فضائیہ نے مائیکرو جاسوس طیارے متعارف کرائے ہیں جو مکھیوں اور مچھروں کے برابر ہیں جن کی موجودگی کا عام لوگ نوٹس نہیں لیں گے۔ یہ مچھر کے سائز والے ڈرون طیارے رواں برس سے کام کرنا شروع کر دیں گے اور تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ یہ خطرناک جراثیم بھی دشمن کے علاقوں میں پھیلائے گے۔اس کے علاوہ امریکی فضائیہ اسی نوعیت کے بمبار ڈرونز کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جو 2015 تک تیار ہو جائیں گے۔
لنک