امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پرپیغام

Fawad -

محفلین
امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پرپیغام




میں صدر اوبامہ اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ خاص طورپر ایک تاریخ ساز لمحہ ہے کیونکہ اس سال کے اوائل میں پاکستان کے شہریوں نے ایک سویلین حکومت سے دوسری کو اقتدار کی منتقلی کے عمل میں حصہ لیا۔جیسا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے اپنےحالیہ دورہ پاکستان میں کہا تھا کہ پاکستان میں ایک جمہوری حکومت سے دوسری حکومت کو پرامن اقتدار کی منتقلی کا تمام تر سہرا پاکستان عوام کے سر ہے۔ امریکہ نے پاکستان کے عوام کو مضبوط، مستحکم اور محفوظ ملک کے نصب العین کے حصول کی اعانت کیلئےتہیہ کررکھا ہے ،ایک ایسا ملک جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے ۱۹۴۷ ءمیں دیکھا تھا۔امریکہ بھی اس نظرئیے پر یقین رکھتا ہے اوروہ پاکستان کی توانائی کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے، بڑھتی ہوئی آبادی کی تعلیم و تربیت اور پاکستانی معاشرہ کو آزار میں مبتلا کرنے والے تشدد اور دہشت گردی کے ذرائع کے خاتمے اور تمام افراد کو یکساں معاشی مواقع کی فراہمی کے مشترکہ مقاصد کیلئے پاکستان کی اعانت کیلئے پر عزم ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s12.postimg.org/vfb6pryh9/eid_urdu.jpg
 
Top