امریکی سوغات

زیک

مسافر
سب سے پہلے نوٹ کریں کہ یہ لڑی سیاست کے زمرے میں نہیں ہے۔

دوسری اہم بات کہ یہاں امریکی سے مراد ریاستہائے متحدہ امریکہ نہیں بلکہ براعظم شمالی و جنوبی امریکہ ہیں۔

آج ہم گلوبلائزیشن پر بات کرتے ہیں مگر اگر ہم پانچ سو سال پیچھے چلے جائیں تو تب بھی گلوبلائزیشن کا کافی اہم کردار تھا۔

اسی سلسلے میں ہم یہاں ان اشیاء کا ذکر کریں گے جو آج دنیا بھر میں عام ہیں مگر جو اصل میں شمالی اور جنوبی امریکہ سے ہیں۔ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ آج سے چھ سو سال پہلے ایشیا، یورپ اور افریقہ میں کسی کو ان چیزوں کا علم تک نہ تھا۔
 

زیک

مسافر
کپاس:

کپاس امریکہ، ایشیا اور افریقہ میں پائی جاتی تھی اور اس کی domestication علیحدہ علیحدہ ہوئی مگر آج دنیا بھر میں 95 فیصد سے زیادہ جو کپاس اگائی جاتی ہے وہ امریکی کپاس ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
برصغیر میں کھائے جانے والے کھانوں کا جائزہ لے کر بتائیں کہ ان میں آلو اور مکئی کا استعمال کیا روزانہ کی بنیاد پر نہیں ہو رہا؟
چاہے جتنا بھی جائزہ لے لیں لیکن اس حد تک نوبت نہیں آئی کہ ان کے بغیر ایک دن بھی زندگی گزارنا نا ممکنات میں سے ہو جائے۔
 

زیک

مسافر
مکئی اور آلو دونوں برصغیر سے نہیں ہیں۔ البتہ دور جدید میں انکے بغیر ایک دن بھی زندگی گزارنا ناممکنات میں سے ہے۔
آلو جنوبی امریکہ میں Andes کی پہاڑیوں سے ہے۔ پانچ صدیوں قبل یہ امریکہ کے علاوہ کہیں پایا بھی نہیں جاتا تھا اور انیسویں صدی میں آئرلینڈ میں غذا کا اتنا اہم حصہ بن چکا تھا کہ آلو کے قحط سے بہت لوگ مرے اور بہت ہجرت کر گئے۔
 

زیک

مسافر
تمباکو شمالی امریکہ میں اگائی اور استعمال کی جاتی تھی۔ پھر یوروپین اسے سپین لے گئے اور یہ دنیا بھر میں پھیل گئی۔ کیا حقہ فارس میں تمباکو پہنچنے کے بعد ایجاد ہوا؟ اگر حقہ پہلے کی ایجاد ہے تو اس میں کیا پیا جاتا تھا؟
 

x boy

محفلین
ڈبل روٹی یعنی بریڈ ، جیم بٹر کا ناشتہ امریکی سوغات ہے جو پاکستان میں بہت عام ہے
بڑے لوگ بے شک نان پائے چکڑ چھولا کھاتے ہیں لیکن مڈل کلاس ڈبل روٹی جیم وغیرہ کھاکر
بچے اسکول، بڑے کام پر اور عورتیں واٹس اب پر یا فیس بک پر۔
 

زیک

مسافر
چاکلیٹ جس پودے سے بنائی جاتی ہے وہ سنٹرل امریکہ میں اگتا ہے۔ میزو امریکہ کے لوگ اس سے ہزاروں سالوں سے چاکلیٹ مشروب بتاتے رہے ہیں۔
 
Top