امریکی سیاست میں گدھا اور ہاتھی اتنے اہم کیوں؟؟؟ دلچسپ کہانی آپ بھی پڑھیئے

کعنان

محفلین
امریکی سیاست میں گدھا اور ہاتھی اتنے اہم کیوں؟؟؟ دلچسپ کہانی آپ بھی پڑھیئے
25 ستمبر 2016 (12:20)
news-1474787852-1663_large.png

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت دنیا بھر کی نظریں چند ہفتے بعد ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر لگی ہیں، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہیلری کلنٹن کا پلڑا بھاری ہے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ بھی برابر کا جوڑ ہیں اور کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، انتخابات میں تو جو ہوگا،دیکھا جائے گا لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی دو بڑی طاقتوں کی پہنچان گدھا اور ہاتھی کیوں ہے؟ ایک ایسی دنیا میں جہاں شیر ، چیتے اور شاہین اور عقاب دغیرہ کو طاقت اور دلیری کی علامت سمجھا جاتا ہے امریکہ کی دو اہم سیاسی پارٹیوں یعنی ڈیموکرٹیک اور ری پبلیکن نے گدھا اور ہاتھی کے علامتی نشانات کیوں چنے ہیں؟ امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے انتہائی دلچسپ حقائق شائع کئے ہیں جن کے مطابق امریکہ میں ان جانوروں کی پارٹیوں سے منسوب

news-1474787796-8962.jpg

ہونے کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے اوراس کہانی کی بنیادیں انیسویں صدی سے جڑی ہیں۔ آج کی طرح 1828 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات کا سال تھا، گہما گہمی عروج پر تھی اور اینڈریو جیکسن اپنی پارٹی کے امیدوار تھے۔ انتخابی مہم کے دوران جیکسن کے مخالفین نے ان کی حیثیت کم کرنے کے لیے انہیں گدھا اور احمق و بے وقوف کہنا شروع کر دیا، لیکن اپنے مخالفین پر غصہ کھانے اور انہیں برا بھلا کہنے کی بجائے 1812 کی جنگ آزادی میں ایک ہیرو کا کردار ادا کرنے اور ایوان نمائندگان اور سینٹ میں خدمات سرانجام دینے والے جیکسن نے نہ صرف اس لقب کو خوش دلی سے قبول کیا بلکہ اپنے انتخابی پوسٹروں میں بھی گدھے کی تصویر شامل کر لی۔

news-1474787830-8238.jpg

انہوں نے ووٹروں سے کہا کہ گدھا ایک جفاکش اور محنتی جانور ہے، وہ کوئی شکایت کیے بغیر خدمت کرتا ہے اور کبھی تھکتا نہیں ہے۔ یوں ان کے مخالفین کو یہ مذاق الٹا پڑا اور اینڈریو جیکسن اپنے عہدے پر موجود صدر جان کونیسی ایڈمز کو شکست دے کر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، انہیں پہلا ڈیموکریٹک صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ 1828 میں شروع ہونے والی اس کہانی کومس نیسٹ نے 1870 کے عشرے میں اپنی منزل مقصود تک پہنچایا ۔ جرمن نژاد نیسٹ اس دور کے ایک مقبول اور مشہور کارٹونسٹ تھے اور سیاست سے متعلق ان کے بنائے ہوئے کارٹونوں کو لوگ بہت پسند کرتے تھے۔

news-1474787842-3366.jpg

انہوں نے اپنے ایک کارٹون میں گدھے کو ایک سیاسی علامت کے طور پر پیش کیا، جسے آنے والے برسوں میں پوری ڈیموکرٹیک پارٹی نے اپنی ایک علامت اور پہچان کے طور پر قبول کر لیا۔

گدھے کے مقابلے میں ہاتھی کی کہانی قدرے مختلف ہے، ری پبلیکن پارٹی کی بنیاد 1854 میں پڑی، اس وقت تک گدھا ڈیموکرٹیس کی صفوں میں اپنے لیے کافی جگہ بنا چکا تھا۔ اس کے محض چھ سال کے بعد ابراہم لنکن پہلے ری پبلیکن صدر کے طور پر وہائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسی دور میں ہاتھی ایک کارٹون کے ذریعے ری پبلیکن کی علامت کے طور پر سامنے آیا۔ یہ واقعہ امریکہ کی جنگ آزادی کا ہے۔ ایک اخبار نے سیاسی کشمش کو لڑائی میں ایک جنگجو کے پس منظر میں کارٹون کی شکل میں پیش کیا، لیکن اس نشان کو پارٹی میں قبولیت 1874 میں تھامس نیسٹ کے ایک کارٹون سے ملی۔

news-1474787972-1557.jpg

انہوں نے اپنے کارٹون میں اس دور کے صدر اولیسس گرانٹ پر نکتہ چینی کی تھی۔ گرانٹ تیسری مدت کے لیے صدر بننے کے خواہش مند تھے۔ ہاربر ویکلی میں شائع ہونے والے اس مشہور زمانہ کارٹون میں ایک جنگل کا منظر پیش کیا گیا تھا، جس میں شیر کی کھال میں ایک گدھا کھڑا تھا جس کے ڈر سے جانور بھاگ رہے تھے، لیکن ایک ہاتھی خم ٹھونک کر اس کے سامنے کھڑا تھا۔ ہاتھی پر لکھا تھا ری پبلیکن ووٹ۔ یوں یہ ہمیشہ کے لئے اس پارٹی کا نشان بن گیا۔

ح
http://dailypakistan.com.pk/international/25-Sep-2016/450874
R

کعنان

محفلین
السلام علیکم

کمنٹس کرنے کی کوشش کیا کریں کہ جس سے کوئی خاص معلومات حاصل ہوں، مزید اپنی پوسٹ کو قیمتی بنانے کے لئے ایک ہی مراسلہ میں اس کا اکٹھا جواب دینے کی، پوسٹ کی تعداد بڑھنے سے تجربہ ظاہر نہیں ہوتا ایسی پوسٹ سپیم میل کہلاتی ہیں، نیا ممبر ہو تو اسے یہ بات بتاتے ہوا اچھا بھی لگتا ہے، آپ تو۔۔۔۔۔۔۔

1812 کی جنگ نہ کہ جنگِ آزادی

جنگ آزادی درست ہے۔

The War of 1812

Did You Know?
The War of 1812 produced a new generation of great American generals, including Andrew Jackson, Jacob Brown and Winfield Scott, and helped propel no fewer than four men to the presidency: Jackson, John Quincy Adams, James Monroe and William Henry Harrison.​

The American Civil War was a civil war in the United States fought from 1861 to 1865​

بائےلنگوئل لینگویج
نام ہے! دونوں طرح درست ہے۔ یہ کوئی بگ ڈیل نہیں۔

والسلام
 
زیک

مسافر
کمنٹس کرنے کی کوشش کیا کریں کہ جس سے کوئی خاص معلومات حاصل ہوں، مزید اپنی پوسٹ کو قیمتی بنانے کے لئے ایک ہی مراسلہ میں اس کا اکٹھا جواب دینے کی، پوسٹ کی تعداد بڑھنے سے تجربہ ظاہر نہیں ہوتا ایسی پوسٹ سپیم میل کہلاتی ہیں، نیا ممبر ہو تو اسے یہ بات بتاتے ہوا اچھا بھی لگتا ہے، آپ تو۔۔۔۔۔۔۔
فون سے کئی اقتباس لے کر ہر ایک پر ایک ہی پوسٹ میں تبصرہ کرنا کچھ مشکل ہوتا ہے۔ آپ کے لئے بھی مشورہ ہے کہ پازیٹو سوچ رکھیں۔
 
زیک

مسافر
جنگ آزادی درست ہے۔

The War of 1812

Did You Know?
The War of 1812 produced a new generation of great American generals, including Andrew Jackson, Jacob Brown and Winfield Scott, and helped propel no fewer than four men to the presidency: Jackson, John Quincy Adams, James Monroe and William Henry Harrison.​
جنگ آزادی 1812 کی جنگ کو نہیں کہتے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ جنگ آزادی 1775 سے 1783 میں ہوئی تھی۔

آپ کی پوسٹ میں 1861 سے 1865 کی خانہ جنگی کو بھی جنگ آزادی کہا گیا ہے۔
 
زیک

مسافر
بائےلنگوئل لینگویج
نام ہے! دونوں طرح درست ہے۔ یہ کوئی بگ ڈیل نہیں۔
بگ ڈیل ہو یا نہیں یہ bilingual language نہیں ہے۔ یہ ایک انگریزی نام کی اردو transliteration ہے۔ اگرچہ یہ کئی طریقوں سے کی جا سکتی ہے مگر اگر لفظ اردو میں پہلے سے معروف نہ ہو تو میرا طریقہ یہ ہے کہ اسے انگریزی تلفظ کے حساب سے اردو حروف میں لکھا جائے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

بھائی میرے انگلش کا تلفظ تو آپکو بھی درست نہیں اگر چیک کرنا ہو تو کسی برٹش سے بات کر کے دیکھ لیں۔ میری اس بات کو مثبت لیں اور آزما کر دیکھ لیں۔ نہیں تو کسی برٹش سینٹر میں جا کر معلومات کے بہانہ کسی سے گفتگو کر کے بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اگر اگر ایسا پہلے ہو چکا ہو تو پھر آپ بخوبی جانتے ہونگے کہ کتنا فرق ہے۔

والسلام
 
عثمان

امریکی انگریزی کے لیے کسی برطانوی سے بات کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟
 
Top