امریکی صدارتی انتخابات 2024

علی وقار

محفلین
آج امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ہونے جا رہی ہے۔ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستیں کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔ خیال رہے کہ کسی بھی امیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لیے 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

یہ تو بات اظہر من الشمس ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے اثرات دنیا بھر میں پڑتے ہیں۔ سوچا، یہاں بھی کچھ اپ ڈیٹس سامنے آتی رہیں تو مناسب رہے گا۔

پولنگ کا عمل شروع ہونے کو ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
الیکشن یقیناً متفرقات کے زمرے میں مناسب نہیں ہے۔ سیاست کے فورم میں بہتر ہے۔

انتخاب صرف صدارتی نہیں ہے
 

علی وقار

محفلین
نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنوز، ٹرمپ ہی آگے ہے مگر حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
 
Top