امریکی فرینڈلی فائرنگ

ربیع م

محفلین
مریکی ’فرینڈلی فائر‘ سے آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک
  • 2 گھنٹے پہلے
شیئر
141219115306_chinook_helicopters_with_us_marines_640x360_reuters_nocredit.jpg
Image copyrightREUTERS
Image captionترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلز کلیولینڈ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس وقت مزید معلومات نہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کون ہے
افغانستان کے صوبے جنوبی ارزگان میں حکام کے مطابق دو امریکی فضائی حملوں میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ بظاہر یہ واقعہ فرینڈلی فائر کی وجہ سے پیش آیا۔

صوبائی آپریشنل کمانڈر رحیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے حملے میں صوبائی دارالحکومت ترین کوٹ کے قریب چوکی پر ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا اور پھر اسی علاقے میں دوسری حملے میں سات اہلکار مارے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا۔ طالبان گذشتہ چند ہفتوں میں ترین کوٹ کی طرف پیش قدمی کرتے رہے ہیں۔

ادھر امریکی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی فوج نے یہ کارروائی کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد افغان فوجیوں کی مدد کرتا تھا جن پر طالبان فائرنگ کر رہے تھے۔

ترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلز کلیولینڈ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس وقت مزید معلومات نہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کون ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس اس وقت یہ معلومات نہیں کہ یہ افراد کون تھے یا وہ افغان فوجیوں پر حملہ کیوں کر رہے تھے۔ اتحادی فوجوں، امریکی فوج اور افغان فوج کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔‘

افغانستان میں عام شہریوں اور افغان افواج کے اتحادی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے کے واقعات اس پندرہ سالہ جنگی محاذ میں ایک انتہائی متنازع موضوع رہا ہے جس پر افغان حکومت اور عوام کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آتا رہا ہے۔

ماخذ
 
ربیع م

محفلین
امریکی فرینڈلی فائرنگ میں کافی اضافہ ہوتا جا رہا ہے چند دن پہلے شام میں فرینڈلی فائرنگ سے 62 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔
 
وجی

لائبریرین
کچھ رہنمائی فرما دیجئے محترم!

کیا رہنمائی فرمائے جناب ایسے تو ہوتا رہتا ہے
آخریہ اصطلاح فرینڈلی فائرنگ کیوں استعمال کی جاتی ہے؟؟
اتنی بار ان سے یہ ہرکتیں ہوتی رہتیں ہیں کہ یہ اصطلاح استعمال کی گئی ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ارے صاحب شکر ادا کریں صاحب بہادر نے اسے دوستانہ فائرنگ کہا یعنی دوستی میں جان لی گئی کم از کم دشمنی سے تو نہ مارا... نا . . یہ ان کا شوق ہے کبھی دشمنی میں مارتے ہیں اور ورنہ دوستی کر کے ماردیتے ہیں بس پیمانہ ہے انکے مفادات اس پر جب بھی کوئی آنچ آئے گی یہ ماردینگے ...اگر مرنا نہیں ہے تو ان کے مفادات کے تحت چلیں نہیں تو آپ مریںگے ...دشمنی میں ورنہ دوستی میں ... ;)
 
وجی

لائبریرین
یہ فرینڈلی فائرنگ کیا ہوتی ہے؟
جب کچھ فوجی اپنے ہی فوج کی دوسری ٹیم پر فائر کردے اسکو فرینڈلی فائر کہاجاتا ہے۔
ایسی بہت سی مثالیں خاص طور پر امریکی فضائیہ سے منصوب ہیں
میں ایک بی بی سی کی ڈاکیومنٹری دیکھ رہا تھا جس میں امریکی افواج کے ساتھ صحافی افغانستان میں دیکھایا گیا۔
ایک فوجی پوسٹ پر موجود بری فوج نے فضائیہ سے مدد مانگی اور انکو پوری تفصیل دی کہ یہاں یہاں حملے کی ضرورت ہے
مگر پھر کیا تھا فضائیہ نے حملہ کرتے کرتے ان پر ہی حملہ کر دیا ۔
 
محمداحمد

بڑی عجیب اصطلاح ہے۔

غالباً امریکی طرزِ دوستی کی وجہ سے یہ نام چنا گیا۔

غالب نے ایسے ہی دوستوں کے لئے کہا تھا:

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اُس کا آسماں کیوں ہو
 
فاخر رضا

محفلین
اسی لئے اصطلاح ہے فاگ آف وار۔ آپ کا کیا خیال ہے کوئی اور ملک ایسا نہیں کرتا؟
غلط جمع غلط برابر ہے صحیح
یقیناً کرتے ہیں.
میرے خیال میں یہ جان بوجھ کر نہیں کرتے اس لئے فرینڈلی کا لفظ لکھا ہے. مگر سو گناہ گار بچ جائیں، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا ایک بے گناہ کا مرنا ہے. بمباری کرتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہئے، اتنی ہی جتنی وہ اپنے ملک میں کریں گے
 
زیک

مسافر

متفق ہوں آپ سے
 
ربیع م

محفلین
اسی لئے اصطلاح ہے فاگ آف وار۔ آپ کا کیا خیال ہے کوئی اور ملک ایسا نہیں کرتا؟

امریکیوں میں اس کی شرح کچھ زیادہ ہی ہے۔
یا شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکیوں کا زیادہ تر انحصار پیادہ سپاہ کے بجائے اپنی فضائی قوت پر پوتا ہے اور زمین پر اس کے فوجی نہیں بلکہ اتحادی لڑتے ہیں جس کی وجہ سے یقینا کمیونیکیشن کا مسئلہ بھی بنتا ہو گا
اور ان کی اتنی اہمیت بھی نہیں رہی ہو گی۔
 
یہ بھی ممکن ہے کہ امریکی فوج فرینڈلی فائر کو مان بھی لیتی ہے۔ حال ہی میں روس سے شام میں بھی ایسا واقعہ ہوا مگر روس نہیں مانا
 
ربیع م

محفلین
یہ بھی ممکن ہے کہ امریکی فوج فرینڈلی فائر کو مان بھی لیتی ہے۔ حال ہی میں روس نے شام میں بھی ایسا واقعہ ہوا مگر روس نہیں مانا
جی
حالیہ واقعہ کو امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ غلطی سے ایسا ہوا۔
جبکہ متاثرہ گروہ کا کہنا ہے کہ ہمارے رابطہ کرنے کے باوجود حملہ کیا گیا اور انھوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
 
عثمان

محفلین
امریکیوں میں اس کی شرح کچھ زیادہ ہی ہے۔
یا شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکیوں کا زیادہ تر انحصار پیادہ سپاہ کے بجائے اپنی فضائی قوت پر پوتا ہے اور زمین پر اس کے فوجی نہیں بلکہ اتحادی لڑتے ہیں جس کی وجہ سے یقینا کمیونیکیشن کا مسئلہ بھی بنتا ہو گا
اور ان کی اتنی اہمیت بھی نہیں رہی ہو گی۔
عراق اور افغانستان پر حملے کے وقت اور اس کے بعد بھی جتنی تعداد میں امریکی فوج زمین پر موجود رہی ہے ، امریکہ کے دیگر اتحادیوں کے سپاہ کی کل تعداد شائد اس کے آدھ بھی نہ ہوگی۔ لہذا یہ رائے کہ "زمین پر اس کے فوجی نہیں بلکہ اتحادی لڑتے ہیں" قطعی غلط ہے۔
اب یہ سوال کہ کیا وجہ ہے کہ نیٹو اتحادیوں کا فرینڈلی فائر امریکہ کی نسبت اتنا کم کیوں ہوتا ہے تو اس کے کئی عوامل ہیں جن میں سے ایک تو بہت واضح ہے۔ وہ یہ کہ جارحانہ حملے بڑی تعداد میں امریکہ کی طرف سے کیے جاتے ہیں۔ جبکہ اتحادی بڑی حد تک لاجسٹک ، ٹریننگ ، فورس پروٹیکشن یا امریکہ کی راہنمائی میں ثانوی کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کے مقابلے میں اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کی تعداد ہی اتنی کم ہوتی ہے کہ فرینڈلی فائر کا امکان اور تناسب مزید کم رہ جاتا ہے۔
 
اتحادیوں سے مراد نیٹو اتحادی نہیں بلکہ مقامی ملیشائیں تھیں۔
 
Top