x boy
محفلین
امریکی فوجی کو طالبان نے ’پٹھان‘ بنادیا
02 جون 2014 (16:37)
http://www.dailypakistan.com.pk/daily-bites/02-Jun-2014/108611
میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ سال تک افغان طالبان کی حراست میں رہنے والا امریکی فوجی بوی گرگداہل دوران قید طالبان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتارہا، کرسمس اور ایسٹر کے تہوار بھی منائے ، انگریزی بھول کر پشتو اور دری زبان بولنے لگا جبکہ قہوے کابھی رسیا ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے ایک کمانڈر نے بتایاکہ فوجی نے اپنے اغواءکار طالبان کو بیڈمنٹن کھیلنا سکھایا، خود کو طالبان کے طرز زندگی کے ساتھ ہم آہنگ کرلیا اور علاقے کی روایت کے مطابق قہوے کاشوقین ہوگیا،دن میں کئی مرتبہ خود ہی قہوہ تیار کرلیتا۔کمانڈر نے بتایاکہ مغوی فوجی پشتون طالبان کے برعکس سبزیوں کو ترجیح دیتاتاہم ہفتے میں ایک دو بار گوشت کھالیتا۔رپورٹ کے مطابق پانچ سال کے دوران جہاں انگریزی سے رفتہ رفتہ دور ہوتاچلاگیا، وہاں پشتو اور دری زبانیں فرفر بولنے لگااور کوئی محسوس نہیں کرسکتاتھاکہ یہ امریکی ہے یا کوئی مقامی پٹھان جبکہ اس دوران طالبان نے اُسے اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کی کوشش بھی کی لیکن ساتھ ہی طالبان اُسے مسیحی تہوار منانے کی اجازت بھی دیتے جس پر وہ اُنہیں خوشی میں شرکت کی دعوت دیتاتھا،دوران حراست مغوی کو پاک افغان سرحدی علاقوں میں باری باری مختلف جنگجو گروپوں کے پاس رکھاجاتا۔