امریکی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر!

arifkarim

معطل
17/11/09 اسلحاظ سے تاریخی دن بن گیا جب امریکی قومی قرضہ ۱۲ بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوتے ہوئے کراس کر گیا۔ یہ حد امریکی کانگریس نے مقرر کی ہے، جسکے بعد امریکی حکومت مزید قرضوں کی لین دین نہیں‌کر سکتی۔ اب امریکہ حضور کے پاس دو آپشنز ہیں۔ یا تو اس حد کو بڑھائیں یا ہڑپ کئے ہوئے قرضے واپس کریں! :)
ویسے آپس کی بات ہے۔ سست سیاست دان یہ پہلے والا آپشن ہی لیں گے!
سورس:
http://conservativepatriothq.com/2009/11/17/united-states-national-debt-reaches-12-billion/
http://www.usdebtclock.org/
یوں ہر امریکی اوسطاً ۳۹،۰۰۰ ڈالرز کا مقروض ہے! :flag:
 

ماسٹر

محفلین
یعنی ہر ملک ہی مقروض ہے ، کوئی اپنوں کا اور کوئی دوسروں کا -

( امریکہ کا کل قرضہ 12 ٹرلین ہے ، یعنی 12 ہزار بلین ڈالر )
 

arifkarim

معطل
یعنی ہر ملک ہی مقروض ہے ، کوئی اپنوں کا اور کوئی دوسروں کا -

( امریکہ کا کل قرضہ 12 ٹرلین ہے ، یعنی 12 ہزار بلین ڈالر )

:grin: :rollingonthefloor: :devil:
لگتا ہے دنیا ختم ہو جائے گی پر امریکی قرضہ واپس ادا نہ ہو پائے گا۔ کیا کوئی ملک اتنا فضول خرچ بھی ہوتا ہے یا یہ صرف سود کی کہانی ہے؟ :chatterbox:
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت کم ممالک ہی ایسے ہیں جن پر بیرونی یا اندرونی قرضہ جات نہ ہوں۔ اس سلسلے میں آپ تحقیق کر سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ قرضوں کو کس طرح سے رواں رکھا جاتا ہے۔ یعنی قرض کی آمد و رفت کا کیا تناسب ہے، اہم ہے۔ اگر قرض کی آمد ہی آمد ہے اور رفت یعنی ادائیگی کم ہے یا بالکل بھی نہیں، تو یہ ایک مسئلہ شمار ہوگا۔ اگر قرض آ اور جا رہا ہے تو پھر ایسی کوئ بات نہیں۔
 

عسکری

معطل
عارف ہر وقت بری خبریں مت سنایا کر یار میری بلا سے امریکہ 2000000000 ٹریلین کا مقروض ہو بس میری سیلری ٹائم پر آنی چاہیے:grin:
 
Top