نبیل
تکنیکی معاون
دنیا میں کرکٹ کی کئی مقبول لیگز موجود ہیں۔ اب امریکہ میں بھی میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ اور اس میں کئی صف اول کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ اچھی خبر ہے اور ان کی خواہش ضرور ہوگی کہ کرکٹ کو فروغ ملے اور امریکہ جیسی بڑی مارکیٹ میں بھی اس کو اپنا مقام ملے۔ ماضی میں پہلے بھی امریکہ میں کرکٹ کو متعارف کروانے کی کوشش ہو چکی ہے لیکن ابھی تک اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ اس مرتبہ بظاہر صورتحال حوصلہ افزا معلوم ہو رہی ہے۔ میجر لیگ کرکٹ کے میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے، اگرچہ یوٹیوب پر ان میچز کی ہائی لائٹس کے زیادہ ویوز نظر نہیں آ رہے۔ایک دلچسپ بات یہ معلوم ہوئی کہ اس مرتبہ ٹیکنالوجی کمپنیز میجر لیگ کرکٹ کی سپانسر شپ میں خاص دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ان کمپنیز کے سی ای او انڈین ہیں۔ یہ اب وقت کے ساتھ ہی معلوم ہو سکے گا اصل میں میجر لیگ کرکٹ کو کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔
روابط:
روابط:
میجر لیگ کرکٹ: امریکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جس کے لیے پاکستان کے بہترین کرکٹرز ’امریکہ آنا چاہتے ہیں‘ - BBC News اردو
’میجر لیگ کرکٹ‘ نامی اس امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کئی سابق پاکستانی کرکٹرز بطور امریکی ڈومیسٹک کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
www.bbc.com
Shah Rukh Khan, Mukesh Ambani Teams Feature as Major League Cricket Begins U.S. Innings
Six teams owned by top global sporting bodies are participating in the inaugural Major League Cricket (MLC) tournament in the U.S., which kicked off on Thursday. The Los Angeles Knight Riders team …
variety.com
Texas brings the vibe and welcomes franchise cricket to America
There was music, fireworks and top-notch on-field action as a sell-out crowd braved the searing heat, with MLC making a grand debut
www.espncricinfo.com