زیرک
محفلین
امریکی وسط مدتی انتخاباتی نتائج نے ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا
امریکی وسط مدتی انتخابات میں پہلی بار تین مسلمان خواتین بھی منتخب ہو کر ایوان نمائندگان میں پہنچ گئیں۔ تینوں مسلمان خواتین ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر امریکی ایوان نمائندگان کی ممبر منتخب ہوئی ہیں۔منتخب مسلمان ممبران میں فلسطینی نژاد رشیدہ طلائب مشی گن سے جبکہ صومالیہ نژاد الہان عمر منی سوٹا سے اور نیو ہمپشائیر سے افغان نژاد صفیہ وزیر شامل ہیں۔ امریکی وسط مدتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق 100 سے زائد خواتین ایوان کی ممبر منتخب ہوئیں ہیں جو کہ ایک ریکارڈ بتایا جاتا ہے، کم عمر ترین ممبر کی عمر 29 سال اور تاریخ میں پہلی بار ایک ریڈ انڈین خاتون بھی ایوان کی ممبر بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ گوام میں پہلی بار ایک خاتون گورنر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ حکمران ریپبلیکن پارٹی بڑی مشکل سے اکاون ممبران سینٹ کے ساتھسینٹ میں اکثریت حاصل کر پائی ہے۔ تازہ الیکشن نتائج کے بعد مستقبل میں قانون سازی کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔