فاتح بھائی جزاک اللہ
کیا ہی زبردست چیز شریک محفل کی ہے۔
بہت بہت شکریہ۔
یہ اچھا کیا شمشاد کہ تبصرے کا الگ دھاگا کھول دیا۔ کیونکہ یہ کتاب نہیں ہے، اس لئے میں سوچ رہا تھا کہ اس کے تبصرے کہاں کئے جائیں، اور اصل موضوع کو بے ترتیب نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔
ماشاء اللہ فاتح، چاہے لائبریری میں پوسٹ نہ ہو، مکمل ہونے پر اس کی ای بک تو بنا لوں گا اور فراہم کر دوں گا۔
بہت شکریہ جناب۔بہت خوب فاتح صاحب! واقعی بہت عمدہ کام ہے اور اکیلے ہی اس کتاب کو ٹائپ کر رہے ہیں۔ جزاک اللہ جناب!
آپ کی محبتیں ہی ہمارے لیے مہمیز ہیں حضور۔میری طرف سے آپ کا بھی بہت شکریہ فاتح صاحب اس کارِ خیر کیلیے، جزاک اللہ۔
بہت شکریہ جناب۔
اکیلے ٹائپ کرنا بہرحال دشوار تو ہے لیکن مجھے اس میں یہ فائدہ نظر آیا کہ پروف ریڈنگ کے دوران ایک ہی طرز کی اغلاط سے واسطہ پڑے گا اور چونکہ یہ کتاب ہی املا کے متعلق ہے لہٰذا یہ کسی طور بھی درست نہ ہو گا کہ بذاتِ خود اسی میں املا کی اغلاط پائی جائیں۔
اگر آپ کے پاس فراغت میسر ہو تو دو ابواب آپ اپنے ذمے لے سکتے ہیں، مجھے قطعاً کوئی اعتراض نہیں۔
شکریہ جناب۔ میں نے یہ کارِ خیر کرنا چاہا تھا لیکن سراغ ہی نہ مل پایا کہ کیسے کیا جاتا ہےفاتح صاحب، اپنی مراسلوں میں سمائیلیز کو معطل کر دیں کیونکہ جگہ جگہ نمبروں کی جگہ چہرے بنے ہوئے ہیں
eureka
حضور! دو اڑھائی سو قبل مسیح میں شاید سنگسار کرنے کا رواج نہیں تھا ورنہ ارشمیدس کو غلطی سے قتل نہ کیا جاتا بلکہ یہ سننے سے پہلے کہ اس نے "یوریکا" کیوں کہا اسے سنگسار کر کے مار دیا جاتااب کپڑے پہن کر باہر بھاگیے گا ورنہ شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔