املی کی چٹنی

زونی

محفلین
املی کی چٹنی کیلئے اجزا

املی ۔ سو گرام
چینی۔ پانچ سے چھ کھانے والے چمچ
پانی تقریبا دو گلاس
نمک۔ آدھا ٹی سپون
سرخ مرچ۔ آدھا ٹی سپون
کالا نمک ۔ ایک چوتھائی ٹی سپون اگر دستیاب ہو

ترکیب۔

املی کو ایک برتن میں دو گلاس پانی میں پکنے کیلئے رکھ دیں اس می نمک مرچ شامل کر دیں پانچ منٹ تک پکانے پہ اس میں چینی شامل کر دیں اب املی گاڑھی ہونے لگے اور پانی آدھا ہو جائے تو چولہا بند کر کے ٹھنڈا کریں اور کسی چھلنی میں ڈال کر گھٹلیاں نکال لیں اور گودا بلینڈر میں ڈال کے بلینڈ کر لیں (اگر چاہیں تو بلینڈ نہ کریں چٹنی تیار ھے
نوٹ۔ چینی کی جگہ آپ تقریباً ایک سو گرام گڑ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 
شمشاد خان

بہت شکریہ۔ آج تو نہیں ان شاء اللہ کل کوشش کروں گا۔
 
شمشاد خان

محفلین
آج کل تو خواتین کھانا بنانے سے بھی تنگ ہیں چٹنی کون بنائے گا۔ بہرحال ہم خود ضرور کوشش کریں گے باقی جو چیز تیار ہوگی وہ تجربہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کردیں گے۔
ہم خواتین کے ساتھ نہیں ہیں اور کھانا بنا بنایا کھاتے ہیں، لہٰذا ہمیں کوئی مشکل نہیں ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نت نئے تجربے کرنے میں۔
 
شمشاد خان

محفلین
چینی۔ پانچ سے چھ کھانے والے چمچ

وضاحت کر دیں یہ پانچ سے چھ کھانے والے چمچ پہاڑی یا میدانی؟
 
شمشاد خان

محفلین
املی کی چٹنی بنائی۔ مزے کی بنی، نمک تھوڑا سا زیادہ ہو گیا تھا، وہ اسطرح کہ آدھ چمچ نمک ڈالا اور چوتھائی چمچ کالا نمک بھی ڈالا۔
آئندہ ان شاء اللہ صحیح بنے گی۔
 
زونی

محفلین
املی کی چٹنی بنائی۔ مزے کی بنی، نمک تھوڑا سا زیادہ ہو گیا تھا، وہ اسطرح کہ آدھ چمچ نمک ڈالا اور چوتھائی چمچ کالا نمک بھی ڈالا۔
آئندہ ان شاء اللہ صحیح بنے گی۔
شکر ھے ویسے یہ بلکل بھی مشکل نہیں ھے نمک ہمیشہ حسب ذائقہ رکھا کریں۔
 
Top