مبارکباد امن ایمان کی محسن کے عہدے پر ترقی

امن ایمان ، یہ محسن بھی بولنے میں کسی سے کم نہیں۔ ایک دو جملوں سے تو پیٹ بھرتا ہی نہیں ، جب بولتے ہیں تو پورا خطاب ہوتا ہے ذرا ٹیکنیکل دھاگوں پر جا کر دیکھیں تو پتہ چلے ۔ گفتگو عمدہ کرتے ہیں اور لطف آتا ہے اس لیے ہی شاید کبھی کبھی کرتے ہیں :lol:
 
دوست

محفلین
میں اس بات سے پوری طرح‌ متفق ہوں چونکہ میں نے ان کے دو تین لیکچر بھگتے ہیں۔ :)
 
محسن حجازی

محفلین
امن ایمان نے کہا:
محسن اگر بات یہ ہے تو بولنے کے معاملے میں توآپ بھی ماشاءاللہ کم نہیں ہیں :) :p
برسبیل تذکرہ، میرے بچپن میں ایک ہماری کلاس ٹیچر ہوا کرتی تھیں مسز ضیاء۔۔۔ میں ان کا لاڈلا تھا۔۔۔ ایک بار ہماری والدہ ماجدہ سکول ان سے ملنے گئیں تو وہ ہماری والدہ سے کچھ یوں گویا ہوئیں۔۔۔
“ محسن بہت بولتا ہے کلاس میں۔۔۔ محسن عورتوں کی طرح بولتا ہے“
نہیں!
ہرگز نہیں!
ہمارا مقصد آپ کے ہاتھ میں اپنی کثرت کلام کی سند دینا ہرگز نہیں بلکہ اتنی محترم و معزز ہستی کا حوالہ دے کر یہ ثابت کرنا ہے کہ دیکھیے عورتیں بہت بولتی ہیں۔ تبھی ہمارے انداز گفتگو کو عورتوں سے تشبیہ دی گئی۔ ورنہ کچھ اور بھی کہا جا سکتا تھا کہ محسن الو کی طرح بولتا ہے یا کوے کا ذکر آ سکتا تھا یا اور کئی اور اجسام بھی قوت گویائی رکھتے ہیں۔۔۔ ان کا حوالہ دیا جا سکتا تھا۔۔۔ (شر پسند عناصر سگ و خر کو اس فہرست سے خارج سمجھیں!)
ہاں اگر آپ عورت ہونے سے ہی انکاری ہو جائیں اور لڑکی ہونے پر اصرار کریں۔۔۔ تو یہ حق تو آپ کو 40 سال کی عمر تک بھی حاصل ہے۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
امن ایمان ، یہ محسن بھی بولنے میں کسی سے کم نہیں۔ ایک دو جملوں سے تو پیٹ بھرتا ہی نہیں ، جب بولتے ہیں تو پورا خطاب ہوتا ہے ذرا ٹیکنیکل دھاگوں پر جا کر دیکھیں تو پتہ چلے ۔ گفتگو عمدہ کرتے ہیں اور لطف آتا ہے اس لیے ہی شاید کبھی کبھی کرتے ہیں

جی اس میں تو کو ئی شک نہیں کہ یہ باتیں بہت اچھی کرتے ہیں۔۔۔لیکن بہت بہت مشکل ۔۔۔ ان سے بات کرنے کے لیےمجھ جیسی نکمی لڑکی کو تو ایک عدد ٹرانسلیٹر ساتھ میں رکھنا پڑے گا : (

دوست، قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔۔شششش چُپ ۔۔ اگر محسن نے سن لیا تو اچھا نہیں ہوگا نا :p

محسن نے کہا:
برسبیل تذکرہ، میرے بچپن میں ایک ہماری کلاس ٹیچر ہوا کرتی تھیں مسز ضیاء۔۔۔ میں ان کا لاڈلا تھا۔۔۔ ایک بار ہماری والدہ ماجدہ سکول ان سے ملنے گئیں تو وہ ہماری والدہ سے کچھ یوں گویا ہوئیں۔۔۔
“ محسن بہت بولتا ہے کلاس میں۔۔۔ محسن عورتوں کی طرح بولتا ہے“
نہیں!
ہرگز نہیں!
ہمارا مقصد آپ کے ہاتھ میں اپنی کثرت کلام کی سند دینا ہرگز نہیں بلکہ اتنی محترم و معزز ہستی کا حوالہ دے کر یہ ثابت کرنا ہے کہ دیکھیے عورتیں بہت بولتی ہیں۔ تبھی ہمارے انداز گفتگو کو عورتوں سے تشبیہ دی گئی۔ ورنہ کچھ اور بھی کہا جا سکتا تھا کہ محسن الو کی طرح بولتا ہے یا کوے کا ذکر آ سکتا تھا یا اور کئی اور اجسام بھی قوت گویائی رکھتے ہیں۔۔۔ ان کا حوالہ دیا جا سکتا تھا۔۔۔ (شر پسند عناصر سگ و خر کو اس فہرست سے خارج سمجھیں!)
ہاں اگر آپ عورت ہونے سے ہی انکاری ہو جائیں اور لڑکی ہونے پر اصرار کریں۔۔۔ تو یہ حق تو آپ کو 40 سال کی عمر تک بھی حاصل ہے۔۔۔

محسن آپ بھی نا بس۔۔۔ لاجواب کرکے رکھ دیا ہے۔۔۔ لیکن میں ایک بار پھر سے کہوں گی کہ جہا ں تک بات ہے میرے بارے میں تو یہاں زیادہ بولنے کا کریڈٹ صرف اور صرف اردو کو جاتا ہے ۔۔۔ اور ہاں۔۔۔گو کے میں بہت چھوٹی سی ہوں۔۔لیکن اللہ کا شکر ہے کہ مجھ میں روایتی خواتین والی عادتیں نہیں ہے۔۔۔ مجھے تو پہلے ہی عمر سے بڑھا ہونے اور پھر بڑوں پر رعب جمانے کا شوق بے حد و حساب ہے ۔۔۔ اس لیے آپ بلا خوف و خطر مجھے خاتون یا لڑکی کہہ سکتے ہیں :)
 
محسن حجازی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
دوست، قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔۔شششش چُپ ۔۔ اگر محسن نے سن لیا تو اچھا نہیں ہوگا نا :p
ششششش
قیصرانی

دیکھو یار غضب خدا کا! بندہ بشر ہوں کوئی “ہاؤ“ تو نہیں ہوں جو بچے خاموش کروائے جا رہے ہیں ہماری آمد سے۔۔۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

امن ایمان نے کہا:
آپ نے ابھی میری چُپ نہیں دیکھی۔۔ اگر میں ایک بار اپنے خول میں بند ہو گئی تو پھر آپ سب امن کو ڈھونڈتے رہ جا ئیں گے۔

میرا نک اصل میں دو ناموں کا کمبینیشن ہے۔۔ امن اور ایمان ۔۔۔ یہ وہ والا امن و امان نہیں ہے۔۔ جو کہ آج کل کہیں گم ہو گیا ہے۔

ناں جی، آپ چپ نہ کیجئے گا آپ نے توبہت اچھے سلسلے شروع کیے ہیں جن سے دوسرے ساتھیوں کوپرکھنے میں آسانی ہورہی ہے میرااشارہ (انٹرویو) کی طرف یہ بہت اچھاسلسلہ ہے۔میں اسکوبہت دلچسپی سے پڑھتاہوں۔امیدکرتاہوں کہ آپ کامیابیوں کے اس سفرپرگامزن رہیں گے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی آخر ادب بھی کوئی چیز ہے، اب یہ تو اچھا نہیں لگتا کہ آپ مہینوں بعد آئیں اور شور شرابے میں آپ کی آواز ہی نہ سنائی دے۔
 
امن ایمان

محفلین
:lol:
جی جی ان کے ادب میں ہی خاموشی کا حکم دیا گیا ہے : )۔۔۔( ویسے شمشاد چاء بات کچھ اور بھی تھی۔۔لیکن ان کو بتائے گا نہیں کہ کیا بات تھی)

جاوید صاحب اس دعا کا بہت شکریہ۔۔۔انشاءاللہ پوری کوشش کروں گی کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔
 
Top