امن ایمان

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن ایمان

لائبریری ٹیم میں خوش آمدید !

ہرا رنگ مبارک ہو، بس اب اُٹھائیے کوئی کتاب اور ہرے رنگ کی لاج ایسے رکھیں کہ ہم سب کے لئے قابلِ رشک ہو اور کچھ نام اپنا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کر سکیں :)
 
امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام شگفتہ ۔۔۔بہت بہت شکریہ۔۔۔مجھے یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔بس ایک بار ٹریک مل جائے ۔۔پھر انشاءاللہ وقت کو اپنی مٹھی میں لینے کی کوشش کروں گی :)

بہت شکریہ قیصرانی بھائی ۔۔اور میں تیار ہوں 8)
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

امن ایمان صاحبہ آپ کو لائبریری ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید ۔ امیدہے کہ آپ لائبریری کی شان کواوردوبالاکریں گی(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
جاوید بھائی، اس فانٹ پر بولڈ والی خاصیت کو اپلائی نہیں‌کیا جا سکتا، یعنی کہ لگائیں یا نہ لگائیں، ایک جیسا رہے گا
 
امن ایمان

محفلین
بہت شکریہ جیہ :princess:

وعلیکم السلام
جاوید آپ کا بھی بہت شکریہ۔۔۔انشاءاللہ کوشش کروں گی کہ آپ سب کی امیدوں پر پورا اتر سکوں

بہت شکریہ راجانعیم صاحب، دوست ، اعجاز انکل

قیصرانی بھائی یہ آپ مجھے کس خوشی میں ڈرا رہے ہیں :shock:
 
تفسیر

محفلین
مبارک ہو

قیصرانی صاحب اور سیدہ شگفتہ صاحبہ

یہ تو ناانصافی ہے۔

مجھے یاد نہیں پڑتا کہ مجھے کیسی ایک شخص نےبھی مبارک باد دی ہو۔ یہاں تک کہ شاہ زادی صاحبہ نے بھی نہیں - (Oops ! اب وہ میری غلطیاں ٹھیک کردیں گی) :(

اور امن ایمان صاحبہ کو اتنی جلدی سے ( لڑکیوں کی ہمشہ خاطر ہوتی ہے) سب مبارک باد دے رہے ہیں :cry:

یا شاید میں ممبر نہ ہوں اس لئے مجھے مبارک باد نہیں ملی؟ :lol: :lol: :lol:

امن ایمان صاحبہ میں آپ کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں

اور زبان دازی کی معافی چاہتا ہوں ۔

امید کرتا ہوں کہ آپ کلیاتِ تفسیر کی تصحیحِ کتابت کے لیے کچھ وقت نکال سکیں گی۔

ہا ۔۔ہا۔۔ہا مجھے پتہ ہے کہ آپ کو شاعری سے کوئ خاص دلچسپی نہیں ہے۔

:D :D :D

جویریہ بہن نوٹ کیجئے میں نے آپ کا لفظ تصحیحِ کتابت استمعال کیا ہے
 
جیہ

لائبریرین
مبارک ہو

تفسیر نے کہا:

بقولِ ابن انشا۔۔۔

ہم ہنس دیے ہم چپ رہے منظور تھا پردا ترا :wink:
 
امن ایمان

محفلین
تفسیر نے کہا:
یہ تو ناانصافی ہے۔

مجھے یاد نہیں پڑتا کہ مجھے کیسی ایک شخص نےبھی مبارک باد دی ہو۔ یہاں تک کہ شاہ زادی صاحبہ نے بھی نہیں - (Oops ! اب وہ میری غلطیاں ٹھیک کردیں گی)

اور امن ایمان صاحبہ کو اتنی جلدی سے ( لڑکیوں کی ہمشہ خاطر ہوتی ہے) سب مبارک باد دے رہے ہیں

یا شاید میں ممبر نہ ہوں اس لئے مجھے مبارک باد نہیں ملی؟

لیں جی ۔۔۔آج میں آپ سے دو دو ہاتھ کر ہی لوں۔۔ :D ۔۔۔پہلے تو مبارکباد دینے کا بہت شکریہ۔۔۔۔جو کہ مجھے یقین ہے صرف ہاتھوں سے دی ہے۔۔دل بچارے کو ایویں بیچ میں لے آئے ہیں :beating:

ویسے مجھ معصوم سے آپ کونسے زمانے کا بدلہ لے رہے ہیں۔۔۔؟؟ میرے نام کے اکثر پیغامات میں آپ کو ایک عدد نیا شکوہ یاد آجاتا ہے ۔۔۔ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اصل میں چڑ میرے امن و امان والے نِک سے ہے۔۔۔ جسے آپ ہنگامہ آرائی میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔۔ہیں نااااااااااا؟ :p

اور ہاں۔۔۔معافی شافی کی بات آئندہ نہیں ہونی چاہیے اچھا۔۔۔بڑوں کے منہ سے یہ بات اچھی نہیں لگتی نا۔

امید کرتا ہوں کہ آپ کلیاتِ تفسیر کی تصحیحِ کتابت کے لیے کچھ وقت نکال سکیں گی۔

آپ امید نہیں یقین رکھیں۔۔۔لیکن مجھے یہ بتا دیں کہ مجھے کرنا کیا ہوگا۔۔۔اور شاعری کی فکر نہ کریں۔۔میں صرف لکھوں گی۔۔۔پڑھوں گی نہیں :)

قیصرانی نے کہا:
لائبریری ممبر بننے کی خوشی میں

ق سے قیصرانی بھائی۔۔۔۔اچھا جی :)
 
ظفری

لائبریرین
لیجیئے امن صاحبہ ۔۔۔ آپ کو بھی میری طرح گھیر لیا گیا ۔۔۔۔ اس گھیراؤ کے نتیجے میں رونما ہونے والے “ ہرے رنگ “ کی مبارک باد میری طرف سے بھی قبول کریں ۔

:wink: :lol:
 
امن ایمان

محفلین
شکریہ ظفری صاحب ۔۔ کچھ ہرے رنگ میں نام دیکھنے کی خواہش بھی تھی ۔۔اورپھر آپ سب کا لائبریری سے لگاؤ دیکھ کر یہ شوق اور بڑھ گیا۔۔ بس دعا ہے کہ سب کی امیدوں پر پورا اتر سکوں۔
 
Top