امن پر اشعار

سیما علی

لائبریرین
امن و آشتی کی تمنا ہمیشہ سے انسان نے کی ہے مگر اس کی طلب کی مکمل تکمیل آج تک میسر نہ ہوسکی۔ امن ہی کی خاطر کتنا ہی جنگ و جدل ہوا، بستیاں لٹ گئیں مگر یہ ایسا عنقا عنصر ہے کہ کبھی پورا طرح دنیا کو میسر نہ آ سکا۔ ہر کہیں کچھ عرصے کے لئے سکون ہوا بھی تو انسانی شر نے اسے اگلے ہی مرحلے میں زائل کر دیا۔ امن و سلامتی کے موضوع پر اردو شاعری میں بہترین اشعار
؀
امن کیفیؔ ہو نہیں سکتا کبھی
جب تلک ظلم و ستم موجود ہے
اقبال کیفی
 

سیما علی

لائبریرین
فطرتاً ہر آدمی ہے طالب امن و اماں
دشمنوں کو بھی محبت کی نظر سے دیکھیے
شکیل بدایونی
 

سیما علی

لائبریرین
اے جان من جانان من ہم درد و ہم درمان من
دین من و ایمان من امن و امان امتاں
احمد رضا خان
 
Top