امیج ایڈٹنگ سوفٹویر

الف عین

لائبریرین
احباب سے درخواست ہے کہ مجھے ایسی کسی ایپ (پی سی یا موبائل) اینڈرائڈ یا ونڈوز کا پتہ دیں جس میں میں تصویروں کی تدوین کرتے ہوئے اردو میں ٹیکسٹ کا اضافہ کر سکوں جو کہ ٹرانسپیرینٹ ہو۔ اور جس کا لرننگ کرو زیادہ سٹیپ Steep نہ ہو۔
مجھے صرف ’سمت‘ کے ٹائٹل پیج کے لیے ضرورت ہے، جس میں میں ’سمت‘، شمارے کا نمبر، مہینوں کے نام ور مدیر وغیرہ کا اضافہ کر سکوں نستعلیق میں۔ میں ویسے عرفان ویو استعمال کرتا ہوں لیکن اس میں یونی کوڈ سپورٹ نہیں ہے
 
الف عین

لائبریرین
مدیروں سے درخواست ہے کہ برائے کرم لڑی کے عنوان میں سافٹ ویر کر دیں، غلطی سے سافڑ ویر ہو گیا۔ یہ تدوین میں نہیں کر سکتا
 
مدیروں سے درخواست ہے کہ برائے کرم لڑی کے عنوان میں سافٹ ویر کر دیں، غلطی سے سافڑ ویر ہو گیا۔ یہ تدوین میں نہیں کر سکتا
ابھی یہ نام آپ خود بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اوپر بائیں جانب لڑی کے اختیارات کی آپشن میں عنوان کی تبدیلی کی آپشن موجود ہو گی۔
میرے دائرہ کار سے باہر ہے، ورنہ کر دیتا۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی یہ نام آپ خود بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اوپر بائیں جانب لڑی کے اختیارات کی آپشن میں عنوان کی تبدیلی کی آپشن موجود ہو گی۔
میرے دائرہ کار سے باہر ہے، ورنہ کر دیتا۔
لیکن میں نے کئی بار کوشش کی لیکن یہ آپشن میرے پاس دستیاب نہیں ہیں
 
اسد

محفلین
ونڈوز میں آپ پینٹ ڈوٹ نیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ لیئرز سپورٹ کرتا ہے جس سے ٹیکسٹ شامل اور ایڈٹ کرنا آسان ہوتا ہے۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

ویسے تو ونڈوز پر پینٹ یا پینٹ 3D میں بھی یہ کام ہو سکتا ہے لیکن فائل سائز عموماً بڑا ہوتا ہے اور سہولیات کم ہوتی ہیں، آپ بعد میں عرفان ویو میں کمپریس کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ویسے تو ونڈوز پر پینٹ یا پینٹ 3D میں بھی یہ کام ہو سکتا ہے لیکن فائل سائز عموماً بڑا ہوتا ہے اور سہولیات کم ہوتی ہیں، آپ بعد میں عرفان ویو میں کمپریس کر سکتے ہیں۔
پینٹ 3D میں کام کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن یونی کوڈ سپورٹ نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
سپورٹ مل گئی!!! پہلے نہ جانے کیوں محض لاطینی فانٹس کی لسٹ دے رہا تھا۔
لیکن کام کرنا بہت مشکل ہے۔ آج کافی وقت اس میں لگایا لیکن سمجھ میں نہیں آیا۔
ایک ونڈوز ایپ ملی ہے۔ جو آسان ہے۔ TextOnPhoto
 
Top