نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم پر تصاویر پوسٹ کرنے کی سہولت مختلف انداز میں فراہم کی جاتی رہے گی۔ ابھی تک تصاویر پوسٹ کرنے کا طریقہ بذریعہ اٹیچمنٹ یا تصویر کا بیرونی ربط پوسٹ کرنا رہا ہے۔ اب میں نے ایک امیج ہوسٹنگ سروس imgbolt.com پر تصاویر اپلوڈ کرنے کا موڈ شامل کیا ہے جو کہ فورم کے پوسٹ پیج میں انٹگریٹڈ ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اس کے ذریعے اپنے کمپیوٹر پر کسی تصویر کو منتخب کریں اور Upload Images پر کلک کریں۔ اس سے imgbolt.com کا پیج ظاہر ہوگا جس پر اپلوڈ کردہ تصویر کے تھمب نیل اور اس کے ہاٹ لنک کے روابط دیے گیے ہوں گے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
کسی ربط کو کلپ بورڈ میں کاپی کرنے کے لیے اس کے ٹیکسٹ باکس کے سامنے دیے گئے ہائپرلنک کو بھی کلک کیا جا سکتا ہے۔ کاپی کیے گئے ربط کو ذیل کی تصویر کے مطابق پوسٹ پیج پر پوسٹ کر دیں۔ اس طرح یہ تصویر آپ کی پوسٹ میں شامل ہو جائے گی۔
میں نے ابھی یہ طریقہ وزی وگ موڈ کے ساتھ نہیں آزمایا ہے۔
میں نے اس پوسٹ میں شامل تمام تصاویر اسی طریقے سے اپلوڈ کی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ تصاویر اپلوڈ کرنے کے اس طریقے کو مفید پائیں گے۔
والسلام