جاسم محمد
محفلین
امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ویب ڈیسک ہفتہ 22 جون 2019
قطر کے امیر اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے
اسلام آباد: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔ انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں کے دستے نے امیرقطر کو سلامی دی۔ قطر کے امیر اور وزیراعظم کی بالمشافہ ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان اورقطر کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے، امیر قطر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔