امیر اللغات ڈاؤن لوڈ کریں

فاتح

لائبریرین
فرخ‌صاحب نے فرہنگ آصفیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے روابط ارسال فرما کر دعاؤں کے حق دار ٹھہرے تو ہماری حاسد طبیعت بھی بے چین ہو گئی اور ہم نے بھی اسی "آرکائیو ڈاٹ آرگ" نامی ویب سائٹ سے تلاش کر کے امیر اللغات ڈاؤن لوڈ کرنے کے روابط ارسال کرنے کا سوچا کہ کہیں ساری دعائیں فرخ صاحب ہی نہ لے جائیں حالانکہ یہ صدقہ جاریہ قبہ فرخ صاحب ہی کی درگاہ سے جاری ہوا تھا۔

"امیر اللغات" امیر مینائی (1828ء - 1900ء) کی مرتب کی ہوئی ہے جسے اردو لغات کی فہرست میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ اکثر اردو دان طبقہ کا اتفاق ہے کہ اگر امیر مینائی کو زندگی کچھ مہلت دیتی اور وہ اس کی باقی جلدیں بھی لکھ پاتے تو یہ اردو کی مستند ترین لغات ہوتی لیکن افسوس صد افسوس کہ وہ صرف الف ممدودہ اور الف مقصورہ پر ہی کام کر پائے کہ دامِ اجل نے انہیں اچک لیا۔
"سرمۂ بصیرت" بھی امیر مینائی ہی کی مرتب کردہ ایک فرہنگ ہے جو ان فارسی عربی الفاظ پر مشتمل ہیں جو اردو میں غلط مستعمل ہیں۔ سرمۂ بصیرت شاید فی الوقت ناپید ہے۔
ذیل کے روابط سے امیر اللغات ڈاؤن لوڈ کیجیے:
امیر اللغات جلد اول
امیر اللغات جلد دوم
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ جناب فاتح صاحب یہ تو کمال کر دیا آپ نے۔ میں مزید لغت بھی ڈھونڈتا رہا لیکن مجھے نہیں ملیں۔ آپ نے واقعی ایک مزید خزانہ تلاش کر لیا۔ بہت بہت شکریہ! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ لاجواب، اور یقیناً امیر اللغات، فرہنگِ آصفیہ سے بھی زیادہ مستند ہوتی اگر مکمل ہو جاتی لیکن ابھی بھی اسکی دو جلدیں کسی خزانے سے کم نہیں ہیں، ایک ایک لفظ کی سند میں کئی کئی اشعار لکھے ہیں واہ واہ واہ۔

اور آپ کیلیے بھی وہی دعا کہ اللہ آپ کو اس کو برقیانے والی ٹیم کا رکن بنائے :)
 
وارث صاحب آپ شیخ غلام علی اینڈ سنز کی نسیم اللغات بھی دیکھیے اس میں بھی اشعار کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ لاجواب، اور یقیناً امیر اللغات، فرہنگِ آصفیہ سے بھی زیادہ مستند ہوتی اگر مکمل ہو جاتی لیکن ابھی بھی اسکی دو جلدیں کسی خزانے سے کم نہیں ہیں، ایک ایک لفظ کی سند میں کئی کئی اشعار لکھے ہیں واہ واہ واہ۔

اور آپ کیلیے بھی وہی دعا کہ اللہ آپ کو اس کو برقیانے والی ٹیم کا رکن بنائے :)

بجا ارشاد فرمایا۔ میری بھی یہی رائے ہے کہ امیر اللغات گو صرف الف ممدودہ و مقصورہ پر مشتمل ہے لیکن ان الفاظ کی حد تک موجودہ تمام لغات سے زیادہ مستند ہے۔
دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ کسی صاحبِ علم کو اردو او سی آر ایپلیکیشن بنانے کی توفیق عطا فرمائے جس کے ذریعے ایسی ضخیم کتب کو برقیانے کے خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکیں۔:)
 
Top