سیدہء محترمہ
وعلیکم السلام
پسندیدگی کا شکریہ
اک ذرا آپ کو زحمت تو ہوگی لیکن اگر آپ میری پوسٹ کو کاپی کرکے اپنے پیغام میں پیشت کرتے ہوئے ان ان مقامات پر کوئی نشان لگا دیں یا رنگ بدل دیں جہاں جہاں آپ کے پاس ایکسپلورر میں ڈبے بن رہے ہیں تاکہ میں اپنے ایڈیٹر میں موجود مسئلے کو درست کر لوں آپ کو زحمت اس لیے دے رہا ہوں کہ میرے پاس یہ ڈبے نہیں بن رہے اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ میں نے محفل نسخ فونٹ انسٹال نہیں کیا ہوا
ایک بات یہ کہ میں جب بھی قوسین بریکٹس استعمال کرتا ہوں وہ ٹائپ تو ہوتے ہیں لیکن پیغام ارسال ہو جانے کے بعد نظر نہیں آتے
ایک اور زحمت آپ کو یہ دے رہا ہوں کہ ذرا میری رہنمائی فرمایئے کہ آپ اپنے پیغام کے کسی بھی لفظ یا الفاظ کو ربط یعنی لنک کی صورت کیسے دے دیتی ہیں میں نے بہت کوشش کی لیکن ایسا نہیں کر پایا
ایک وضاحت کردوں کہ فارسی کلام کا جو ترجمہ مہیا کیا جا رہا ہے اور جو حواشی دیے جا رہے ہیں وہ میری اپنی جانب سے ہیں ۘ وہ گوپی چند نارنگ کی مذکورہ کتاب کا حصہ نہیں ہیں دوسرے یہ کہ کتاب مذکور سے صرف کلام یہاں پوسٹ کر رہا ہوں جبکہ کتاب میں کلام کے باری میں جو تحقیق شامل ہے اسے نظر انداز کر رہا ہوں