سیدہ شگفتہ
لائبریرین
بہت پیارے ماشاءاللہ
یہ ماما کے لیے کھانا بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
رولانے کی ضرورت نہیں پڑتی مرضی کے خلاف کام ہو تو رونا شروع۔اوہ نو، کس نے رُلا دیا !
کچھ لکھنا چاہ رہا ہے غالبا۔کیا سوچا جا رہا ہے
بہت مددگار۔ اتنی مدد تو کوئی نہیں کرتا۔ ساتھ میں آیان جو مدد کرتا ہے، وہ صفائی بیگم کو کرنی پڑتی ہے۔زبردست، ماما کی مددگار
پسندیدگی کا شکریہبہت شکریہ عمر بھائی نئی تصاویر کے لیے
رولانے کی ضرورت نہیں پڑتی مرضی کے خلاف کام ہو تو رونا شروع۔
بہت مددگار۔ اتنی مدد تو کوئی نہیں کرتا۔ ساتھ میں آیان جو مدد کرتا ہے، وہ صفائی بیگم کو کرنی پڑتی ہے۔
صحیح کہتی ہیں۔امی کہتی ہیں بچے بادشاہ ہوتے ہیں، ہر چیز اپنی پسند اور مرضی کے مطابق چاہتے ہیں۔
آمین ۔۔ماشااللہ اللہ نظر بد سے بچائے
ماشاءاللہ بہت پیارا نام ہے اور معنیٰ بھی بہت اچھے ہیں۔شکریہ امجد میانداد
اناب لفظ قرآن میں پانچ مقام پہ آیا ہے۔
سورۃ ص
سورۃ ص
سورۃ الرعد
سورۃ لقمٰن
سورۃ الزمر
اناب کے معنی رجوع(اللہ کی جانب) کرنے والے کے ہیں۔انابیہ نام اسی سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی رجوع کرنے والی کے ہیں۔
نام کیوں رکھا ؟؟
چھوٹے بھائی اپنی بھتیجی کا نام رکھنا چاہتا تھا۔
نبیہا، ضحک، انابیہ، مروہ ان ناموں میں سے انابیہ پسند کیا گیا۔ (مجھے حالانکہ مختصر نام پسند ہیں ندا، ردا، فضا، حنا)
میں نے نام چونکہ پہلی بار سنا تھا اس لیے علاقے کے امام سے نام کے متعلق پوچھا گیا، پہلے وہ حیران ہوئے پھر وقت مانگا کہ قرآن میں دیکھ کر بتائیں گے۔ایک دو عزیز رشتےدار بھی تھے جن کے بچوں کے نام انابیہ تھے، ان سے بھی رابطہ گیا۔
لفظ اعناب میں نے پڑھا ہوا تھا جس کا روٹ ورڈ عنب ہے معانی انگور کے ہیں۔
خیر امام سے اگلے دن دریافت کیا تو انہوں نے قرآن سے یہ حوالے نکال کے سامنے رکھے اور پھر اناب کے معنی بتائے اللہ کی جانب رجوع کرنے والا۔ اس طرح سے انابیہ کے معانی اللہ کی جانب رجوع کرنے والی بنتے ہیں۔