تعبیر
محفلین
تعبیر، اچھا۔ 99 میں میں پاکستان میں تھی۔ تب مجھے یاد ہے۔ یہی فیشن تھا۔ اس کے بعد پاکستان میں کیا فیشن آیا اور گیا۔۔۔اس کا مجھے علم ہی نہیں۔
جی بالکل ماوراء یہاں تو جو بھی پہن لو وہ فیشن بن جاتا ہے ۔ میں کچھ سال پہلے پاکستان سے چھوٹی قمیضوں والا فیشن لیکر آئی پر یہاں سب تب بھی سب لمبی قمیضیں پہنتی تھیں اور اب اب تک پہنتی ہیں یوں میرا فیشن بےکار گیا سارا کا سارا
وہی انار کلی والا سوٹ جو اپ نے عید پر پہنا تھاکونسا والا سوٹ تعبیر۔۔۔ ؟؟
یہ بھی اچھا کیا کہ یہاں پوسٹ کیا۔ کہیں خواتین کارنر میں ہوتا تو کوئی رائے بھی نہیں دے سکتے تھے۔
توبہ توبہ اتنی فضول خرچی، اتنا فضول کپڑا، یہ تو ایک سوٹ کے کپڑے سے زمانہ جدید کے کم از کم تین سوٹ تو بن ہی سکتے تھے۔
فیشن کارنر تو یہ ہے نا اسی لیے اسے یہاں پوسٹ کیا اور اچھا کیا کہ یہاں ہی پوسٹ کیا ورنہ اتنے مزے کا تبصرہ پڑھنے کو کیسے ملتا