سرحد اسمبلی میں رائے شماری خفیہ نہیں ہوئی۔
بمطابق امین فہم۔
یہ تو رہی گھر کے بھیدی کی گواہی۔ جیو نیوز نے اس ضمن میں ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ووٹ دکھا کر کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کو چھے ستمبر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی قیمت اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے الاٹ کیے جانے والے20 کنال کے چار زرعی پلاٹوں کی صورت میں کی جا چکی ہے۔
رپورٹ انصار عباسی
یوں سرحد اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کے واضح ثبوت موجود ہیں۔
سندھ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کی ضرورت نہ تھی کیوں کہ یہاں ویسے ہی اکثریت حاصل ہے جیسے پنجاب میں مسلم لیگ کو۔
بلوچستان اسمبلی حالات کے سبب خاصی نازک ہے۔
رہ گیا پنجاب، تو وہاں سے اپنے گورنر کے شام چڑھے کے بیانات کے باوجود زرداری صاحب نہیں جیت پائے۔
ادھر ایم کیو ایم کے بقراط جناب حیدر عباس رضوی صاحب نے فرمایا ک
ہ ووٹ دکھانے کا عمل شاید مذاق میں کیا گیا
گویا ان کے نزدیک سربراہ مملکت کا انتخاب مذاق تھا۔ تبھی زرداری صاحب کا نام تجویز کر کے قائد تخریب الطاف حسین نے اپنی ظریفانہ طبیعت کا ثبوت دیا۔
یہ لیجئے خود ملاحظہ فرمائیے سامنے بیٹھے شخص کو ووٹ دکھا کر تسلی کروائی جا رہی ہے کہ کام ڈیل کے مطابق ہوا ہے۔
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=CrVXi6-Gj6c[/youtube]