اناللہ وانا الیہ رٰجعون
یا اللہ تو مرحومہ کی مغفرت فرما، ان کی سیئات کو حسنات سے بدل دے، ان کی قبر کو منور فرما، ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اور ان کے جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرما۔ آمین
ساجد بھائی میں ایک اسلامک ادارے میں ہوتا ہوں جس کی سیکڑوں شاخوں میں ہزاروں بچے بچیاں حفظ قرآن کی تعلیم سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ میں نے تمام شاخوں کے ناظمین سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قرآن کا کہہ دیا ہے۔ ان شا اللہ آج شام تک ہزار پندرہ سو قرآن ختم ہوجائیں گے جس کے بعد شام کو مرحومہ کی مغفرت اور ان کے ایصال ثواب کے لیے ہر شاخ میں اجتماعی دعا بھی ہوگی۔
یہ مرحومہ کی بخشش کے علاوہ آپ اور آپ کی نصف بہتر اور مرحومہ کے دیگر پس ماندگان کی دل کی تسلی کے لیے ایک ادنی سی کوشش ہے۔