اعجاز انکل کا مشورہ کوئی نیا نہیں۔ میں پہلے دن سے یہاں پر موجود بے تکے سیاسی و مذہبی سیکشنز کے خلاف رہا ہوں اور انتظامیہ کو کئی بار انہیں ہٹانے کی طرف اشارع بھی کروایا ہے۔ مگر پھر شاید انتظامیہ رہی سہی ٹریفک لاس ہونے کے ڈر سے انکو ابھی تک قائم رکھے ہوئی ہے!
عارف صاحب محفل اردو زبان کے حوالے سے سب سے بڑا فورم ہے اس لئے اس کو محض چند ایک موضوعات کے لئے محدود نہیں کیا جانا چاہیئے۔ مذہب اور سیاست پوری دنیا میں اس وقت سب سے بڑے اور اہم موضوعات ہیں اب یہ اور بات ہے کہ کچھ اراکین بدتمیزی کر جاتے ہیں۔ تو اس کے لئے طریقہ کار وضع ہونا چاہیئے بجائے اس کے کہ محفل کو محدود کر دیا جائے۔
اراکین کو بھی چاہیئے کہ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسی زبان استعمال نہ کریں تو اخلاقی اقدار کے منافی ہوں۔ ضروری نہیں کہ ہر کسی کی رائے سے ہر دوسرا شخص متفق ہو۔ اپنی مرضی مسلط کرنے کے کہیں بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے۔
رہی بات شاعری کی تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اردو شاعری ہی کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں ہے جہاں سے اردو کی ترویج میں خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ "اگر اردو کی خدمت کے حوالے سے بات کی جائے"
کیوں کہ شاعری کو سمجھنے والا طبقہ ہے ہی کتنا۔ میں جہاں تک سمجھی ہوں کہ اگر محفل اردو ترویج کے لئے قائم کی گئی ہے اور اردو کو انٹر نیٹ کی دنیا میں ایک خاص مقام دینا چاہتی ہے تو صرف شاعری شاید ۲ فیصد بھی یہ کام نہیں کر سکتی اس کے لئے تمام سیکشز کو فعال رکھنا ہوگا ۔