انتخابِ غزل کی مفت فراہمی ۔

ایم اے راجا

محفلین
تمام محفلین کو السلام علیکم۔

گزارش ہیکہ میں نے اپریل 2011 میں نئے شعرا کے کلام پر مشتمل ایک انتخابِ غزل مرتب کر کے" موجِ ِتہہ آب " کے نام سے شائع کروایا تھا، میرا مقصد صرف اور صرف ان شعرا کے کلام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا تھا ( مزیدعرض انتخاب مذکورہ کے پیش لفظ میں ہے )اس میں 60 شعرا کا تعارف 3 عدد غزلیں اور تصاویر ہیں۔ یہ کتاب 260 صٍفحات پر مشتمل ہے، اور تمام ادبی حضرات کو مفت صرف ڈاک خرچ پر تقسیم کی گئی ہے، قابلِ ذکر بات یہ ہیکہ، دوسرے احباب کے فلیپ کے ساتھ ساتھ استاد محترم اعجاز عبید صاحب ( الف عین ) صاحب کا فلیپ بھی اس میں شامل ہے۔
اگر کوئی محفلین یہ انتخاب حاصل کرنا چاہتا ہے تو مندرجہ ذیل موبائیل نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس یا کال رابطہ کر سکتا ہے، پاکستان یا پاکستان سے باہر کے حضرات بھی، یہ کتاب بلا قیمت صرف ڈاک خرچ پر آپ کو مہیا کی جائے گی، اگر یہ کتاب کوئی صاحب لائبریری میں محفوظ کرنے کے لیئے حاصل کرنا چاہے گا تو اس لائبریری کو بلا معاوضہ و بلا ڈاک خرچ ارسال کی جائے گی۔
نوٹ :۔ اگر کوئی صاحب ڈاک خرچ بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں تو بھی بلا جھجک رابطہ کر کےکتاب منگوا سکتا ہے ،مجھے نہایت خوشی ہو گی۔
یہ کتاب 1000 کی تعداد میں چھپوائی گئی تھی لیکن اسٹاک میں 100 کے قریب باقی ہیں۔
کتاب کو پھیلانے کے لیئے آپ کے تعاون کا طلبگار ہوں۔

ایم اے راجا
موبائیل نمبر (موبائیل فون نمبر حذف کیا) اس کے لیے ذاتی پیغام کا استعمال کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ راجا صاحب۔

میں نے آپ کے مراسلے سے آپ کو فون نمبر حذف کر دیا ہے۔ اس کے لیے ذاتی پیغام کرنا بہتر رہے گا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
کم از کم مجھ کو تو سافٹ کاپی بھیج دی جائے، یعنی ان پیج فائل!!
سر بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہیکہ میرے کمپوزر کی ہارڈ ڈسک میں اوئرس آنے کی وجہ سے تمام مواد ختم ہو گیا ہے، میں نےآپ سے پی ایم میں اپنا پوسٹل ایڈریس بھیجنے کی درخواست کی تھی ، میں نے 6 کاپیز آپ کے لیئے رکھی ہوئی ہیں، پلیز اپنا پوسٹل ایڈریس جس پر آپ کی ڈاک آتی ہو پی ایم کر دیں میں آپ کو روانہ کر دوں گا۔ شکریہ۔
 
Top