نہیں دلکش، میں نے یہ کتاب نہیں دیکھی۔ در اصل، غالب کا ترجمہ کافی زبانوں میں ہو چکا ہے اور یقیناً فارسی کلام کا منظوم ترجمہ بھی کافی شاعروں نے کیا ہوگا اور سب تک میری رسائی قطعاً نہیں ہے۔
میں نے آغاز میں جتنی بھی کتابوں کا ذکر کیا ہے، ان میں خواجہ عبدالحمید یزدانی کی کتاب چھوڑ کر، باقی ساری کتب مجھے پچھلے چودہ، پندرہ سالوں میں لاہور میں انارکلی کے فٹ پاتھوں پر سے ملی ہیں۔ ایسی کتابوں کا شاید ایک ہی ایڈیشن چھپتا ہے۔
میری کسی لائیبریری تک بھی رسائی نہیں ہے لہذا جو کچھ میرے پاس ہے اسی میں سے پیش کر رہا ہوں۔
لیکن جب سے آپ والی کتاب کا پڑھا ہے دل بے چین ہو گیا ہے، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اسکا ناشر کون ہے یا یہ مجھے کیسے مل سکتی ہے۔ یا پھر آپ یہ کر سکتے ہیں کہ اس کتاب میں سے بھی منظوم تراجم یہاں پیش کر سکتے ہیں، یقیناً اس سے اس تھریڈ کو ایک چاند اور لگ جائے گا۔
۔