انتظار

ماہی احمد

لائبریرین
بہت سی ڈگریاں لے کر
ہُنر پر دسترس پا کر
کہاں پر رہ گئے ہو تم
اُسے تم بُھول بیٹھے ہو
کہ جس نےعُمربھرکی اپنی ساری جمع پونجی کو
تمہیں کچھ بننے کی خاطر
کلہاڑی ہاتھ سے لے کر
پڑھائی پر لگایا تھا
تمہیں افسر بنایا تھا
یہ ہیں وہ منتظِر آنکھیں' جنہیں تُم بھول بیٹھے ہو
تم آ کر اِن میں کچھ پڑھنے سے قاصر ہو تو
جاہِل ہو

رشید شنکیاروی
 
Top