انتہائی حیران کن

اب بات سمجھ میں آ رہی ہے، گو اس سے متفق پھر بھی نہیں ہوں۔ :) (ایک برعکس مثال جو ذہن میں آ رہی ہے، شاہ محمود قریشی اور ہیلری کلنٹن کی ملاقاتوں کی تصاویر کی ہے۔) آج کل کا تیز رفتار انفارمیشن کا دور بھی بہت سارے پردے ویسے ہی اٹھا دیا کرتا ہے، سو ہو سکتا ہے کہ ایسے معاملات کی ترجیحات میں بتدریج تبدیلی آ رہی ہو۔۔۔

بہر حال، بین الاقوامی تعلقات اور اس سے متعلقہ صحافت کی باریکیوں پر میرا علم محدود ہے، سو اس میں اضافے کے لیے آپ کا شکریہ۔ :)

عاطف بھائی !اس موضوع پر تو باضابطہ ایک مضمون تیار کیا جا سکتا ہے آپ نے چیزیں لکھی ہیں واقعی بہت عمدہ ہے ،کچھ اور چیزیں تلاش کر معلومات اکٹھا کیجئے اور ترتیب دیجئے بہت دلچسپ ہو گا ۔
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی !اس موضوع پر تو باضابطہ ایک مضمون تیار کیا جا سکتا ہے آپ نے چیزیں لکھی ہیں واقعی بہت عمدہ ہے ،کچھ اور چیزیں تلاش کر معلومات اکٹھا کیجئے اور ترتیب دیجئے بہت دلچسپ ہو گا ۔
جی ضرور، میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی اس موضوع پر کوئی مضمون لکھ کر پیش کروں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں ہے۔
دھوپ اور سائے کا کمبینیشن دیکھیں۔
ایسی ایڈیٹنگ کوئی پروفیشنل بھی نہیں کرسکتا۔
یقیناً ایسا ہی ہو گا۔ مجھے تصویر میں کرزئی صاحب کا دایاں ہاتھ عجیب سا لگا تھا۔ اس لئے کہہ دیا۔
 
Top