انداز مسلمانی

ساقی۔

محفلین
جہلم میں موجود ایک قبر کا منظر

e5pv6t.jpg
 

علی ذاکر

محفلین
بھئ پہلے پتہ تو کر لو بندہ مسلمان ہی تھا قبر کی ڈیکو ریشن تو عیسائیوں والی کی ہوئ ہے:devil:
مع السلام
 

ساقی۔

محفلین
اس میں اعتراض کی کیا بات؟

صحابہ اکرام کی قبور کو دیکھ لیں اور پھر اس کا موازنہ کر لیں . مسلمانوں کو اجازت ملے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار اقدس کو ہیروں سے مزین کر دیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں سے منع فرمایا ہے.
طالوت بھائی کی بات پہ غور فرمائیں .
 

arifkarim

معطل
درباروں پر پھول اور نہ جانے کیا کیا گھولا جاتا ہے۔ شرک کی انتہا ہو گئی ہے وہاں پر، جبکہ یہاں علما کرام ایک قبر کا فیشن دیکھ کر رو رہے ہیں!
 

خرم

محفلین
صحابہ اکرام کی قبور کو دیکھ لیں اور پھر اس کا موازنہ کر لیں . مسلمانوں کو اجازت ملے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہیروں سے مزین کر دیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چیزوں سے منع فرمایا ہے.
طالوت بھائی کی بات پہ غور فرمائیں .

خیر صحابہ کرام کی قبور پر تو بلڈوزر چلائے گئے پھر جاکر "مشرع" ہوئیں۔ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کہ قبر مبارک کو تو ابھی چند برس پہلے "مشرع" کیا گیا تھا۔
بہتر یہی ہے کہ ایسا خرچ کرنے کی بجائے کسی غریب کو پیسے دے دئے جائیں لیکن بہرحال قبر کو اندر سے پکا کرنے کے سوا اور کسی کام سے میرے ناقص علم کے مطابق تو منع نہیں کیا گیا۔ اگر آپ کو علم ہے تو بتا کر شکرئے گا موقع دیجئے۔
 

طالوت

محفلین
آ جا کر بی بی آمنہ اور صحابہ پر تان ٹوٹی اور پھر کہتے ہیں کہ ماحول خراب ہوتا ہے ۔۔ مجھے اسی قدر بتا دیجیے کہ قبروں پر اس خرچے کی کوئی عقلی دلیل ہی ممکن ہے ؟ مجھے تو سعودیوں پر بھی افسوس ہوتا ہے کہ رسول اللہ اور اول و دوم خلفاء کی قبر پر اس قدر سونا یا سونے کا پانی چڑھا رکھا ہے اور راگ الاپتے پھرتے ہیں کہ سونا حرام ، احادیث پیش کرتے ہیں کہ قبر پر عمارت نہیں بنوائی جا سکتی اور وہاں سنگ مرمر مزین کر رکھا ہے ۔۔

ہمارے یہاں سبھی کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔۔ اور کچھ نہیں تو کم از کم فضول خرچی تو ہے ہی ، اور فضول خرچ شیطان کا بھائی ہوتا ہے ۔۔
وسلام
 
Top