اندھرے میں نماز ہوتی ہے یا نہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اندھرے میں نماز ہوتی ہے یا نہیں

السلام علیکم
جناب ایک مسئلہ ہے ذہین میں کچھ سمجھ نہیں‌آ رہی کل شام ہمارے ہاں بجلی نہیں‌تھی اور بہت دیر سے واپس آئی میری بہین نے نماز پڑھنی تھی تو میں نے اس کو کہا آپ نماز پڑھ لو تو کہنے لگی اندھرے میں نماز نہیں پڑھتے میں‌نے پوچھا کیوں‌تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا کہنے لگی میں‌نے کہی پڑھا تھا اب مجھے یاد نہیں‌ہے آپ سے درخواست ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں‌اس کا جواب تفصیل سے بتا ئے شکریہ
خرم شہزاد خرم
 
نماز نہ پڑھنے کے بہانے لگ رہے ہیں:)
ویسے مخلصانہ مشورہ ہے کہ مذہبی سوالات اگر اپ مستند عالم سے پوچھیں‌براہ راست تو زیادہ اچھا ہوگا۔ یہاں‌ فورم میں‌ تو بھانت بھانت کی بولیاں ہیں ۔ کس بولی پر کان لگایے گا۔
ویسے اندھیرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
یہ میری بولی (رائے)‌ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
علی بھائی ویسے میں‌بھی یہی کہتا ہوں
ویسے میری بہیں نماز پانچ وقت کی پڑھتی ہے اور عمل بھی کرتی ہے اس کو کوئی بات بتا دے تو پھر اس پر ہی عمل کرتی ہے یہاں عالم حضرات نہیں‌ہیں کیا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں‌کچھ سمجھا نہیں ہوں
ایک جواب یہ بھی ملا تھا مجھے

اندھیرے میں نماز ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مخاطب ہو کر فرمایا:
یایھا المزمل قم اللیل الا قلیلا نصفہ او انقص منہ قلیلا او زد علیہ و رتل القرآن ترتیلا (المزمل(
"اے چادر لپیٹ کر سونے والے! رات کو قیام کیا کر مگر تھوڑا، آدھی رات یا اس سے کچ کم ۔ ۔۔
بہت سے دیگر مقامات ایسے ہیں جہاں تہجد کی نماز کی ترغیب دی گئی ہے اور کہیں پر بھی یہ حکم نہیں کہ اندھیرے میں نماز نہ پڑھنا۔
 

دوست

محفلین
ادھر تو اکثر عشاء کے وقت بجلی بند ہوتی ہے۔ میں اندھیرے میں ہی پڑھ لیا کرتا ہوں۔۔۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے آج تک نہ تو سنا ہے اور نہ ہی پڑھا کہ کہ اندھیرے میں نماز نہیں ہوتی۔ میرے خیال میں اندھیرے میں بھی نماز ہو جاتی ہے۔
 
جہاں تک میری کم علمی کا تعلق ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔ علماء کرام نے اندھیرےمیں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور اس کی وجہ لکھتے ہے کہ کہی کوئی موذی جانور کیڑا مکوڑا وغیرہ نقصان نا پہنچا جائے یا اندھیرے میں دھیان بجائے اللہ عزوجل کے اندھیرے کے خوف کی طرف نا چلا جائے۔
میں کوشش کرتا ہوں کہ اس پر مستند فتویٰ یہاں پر پیسٹ کردو۔۔۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ عزوجل
واللہ تعالٰی علم ورسولہ عزوجل وصلی اللہ علیک وسلم
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
جان بوجھ کر اندھیرے میں نماز تو کوئی نہیں پڑھے گا، البتہ جن حالات میں پڑھنے کا اوپر ذکر کیا گیا ہے، ایسے میں پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
 

اعجاز

محفلین
میرے خیال میں‌ اس طرح‌ کے سوالات صرف وہم کا حصہ ہوتے ہیں بس اور کچھ نہیں۔
ان سے بچ کر اپنی توجہ نماز پڑھنے پر لگانی چاہئیے اور اللہ تعالٰی سے قبولیت کی دعا کرنی چاہئیے۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

حسن نظامی

لائبریرین
اندھيرے ميں نماز مکروہ کيوں ہوتي ہے ؟
کيا اس ليے کہ موذي کيڑوں وغيرہ کا خوف ہوتا ہے ۔ يا پھر اس ليے کہ رکوع و سجود درست طور پر ادا نہيں ہوتے ۔
نماز کي شرائط ميں کہيں بھي يہ بات درج نہيں کہ روشني ہونا ضروري ہے ۔ (کم از کم ميں نے نہيں پڑھا)
اگر اندھيرے ميں نماز نہيں ہوتي تو پھر نابينا لوگ کيا کريں گے ۔ پھر تو نماز ميں آنکھيں بھي بند نہيں کرني چاہئيں ۔
جہاں تک وحشت کا تعلق ہے يعني ڈر اور خوف کا تو ميرا خيال ہے يہ ضروري تو نہيں کہ اندھيرے ميں ہي خوف اور ڈر کي کيفيت ہو ۔
اگر روشني ہو مگر خوفناک صورت حال ہو تو پھر کيا کيا جائے گا ۔؟
نماز خوف پڑھي جائے گي ۔
 

سارا

محفلین
قرآن میں اور احادیث کے ذخیرے میں کہیں بھی یہ بات نہیں ملتی کہ اندھیرے میں نماز نہیں ہوتی اور روشنی میں ہی نماز پڑھنا چاہیے۔۔
1صحیح احادیث سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ نبی‌صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے میں بھی نماز پڑھتے تھے جب حضرت عائشہ رضی اللہ سامنے لیٹی ہوتی تھی اور نبی صلی ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے تھے تو وہ اپنی ٹانگیں پیچھے کر لیا کرتی تھی۔۔۔
اگر روشنی کا انتظار کیا جائے تو نماز کا وقت نکل جائے گا اور نماز اول وقت ہی پڑھنی چاہیے۔۔ہاں اگر کوئی صحیح حدیث کی روشنی میں بات کرے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے۔۔
 
[AYAH]11:114[/AYAH] [ARABIC]وَأَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّ۔يِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ [/ARABIC]
اور آپ دن کے دونوں کناروں میں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کیجئے۔ بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ یہ نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے

[ARABIC][AYAH]17:78[/AYAH][/ARABIC]
[ARABIC]أَقِمِ الصَّلاَةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا[/ARABIC]
قائم کرو نماز زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک اور (قائم کرو) فجر کی نماز بھی، بے شک نمازِ فجر (کے وقت) فرشتے حاضر ہوتے ہیں

غسق اللیل کا ترجمہ[ARABIC] [AYAH]17:78[/AYAH] [/ARABIC] میں 21 مترجمین نے کیا کیا ہے، دیکھ لیجئے۔

مزید یہ بھی دیکھ لیجئے، گو کہ اس آیت میں رات کی طرف اشارہ ہے، اندھیرے کی طرف نہیں:
[AYAH]73:20[/AYAH] [ARABIC]إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَى مِن ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَؤُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَى وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ اللَّهِ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاقْرَؤُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ[/ARABIC]
بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ (کبھی) دو تہائی شب کے قریب اور (کبھی) نصف شب اور (کبھی) ایک تہائی شب (نماز میں) قیام کرتے ہیں، اور اُن لوگوں کی ایک جماعت (بھی) جو آپ کے ساتھ ہیں (قیام میں شریک ہوتی ہے)، اور اﷲ ہی رات اور دن (کے گھٹنے اور بڑھنے) کا صحیح اندازہ رکھتا ہے، وہ جانتا ہے کہ تم ہرگز اُس کے اِحاطہ کی طاقت نہیں رکھتے، سو اُس نے تم پر (مشقت میں تخفیف کر کے) معافی دے دی، پس جتنا آسانی سے ہو سکے قرآن پڑھ لیا کرو، وہ جانتا ہے کہ تم میں سے (بعض لوگ) بیمار ہوں گے اور (بعض) دوسرے لوگ زمین میں سفر کریں گے تاکہ اﷲ کا فضل تلاش کریں اور (بعض) دیگر اﷲ کی راہ میں جنگ کریں گے، سو جتنا آسانی سے ہو سکے اُتنا (ہی) پڑھ لیا کرو، اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اﷲ کو قرضِ حسن دیا کرو، اور جو بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اُسے اﷲ کے حضور بہتر اور اَجر میں بزرگ تر پا لوگے، اور اﷲ سے بخشش طلب کرتے رہو، اﷲ بہت بخشنے والا بے حد رحم فرمانے والا ہے


والسلام۔
 
صاحبو ! اللہ رب العزت مالک ہے اندھیرے کا ، روشنی کا، شمال کا، جنوب کا، مشرق و مغرب کا، جس نے اتنی پراسرار کانات تخلیق کی ، اس کے لئے روشنی اور اندھیرا کے کیا معنی ! جو دلوں کے بھید بہتر جا ننے کا دعوی دار ! جو موت سے زندگی کو اور اندھیرے سے روشنی پیدا کرتا ہے اسے صرف خلوص سے یاد کرنے کی ضرورت ہے ، ایک اور بات نماز پڑھی نہیں قائم کی جاتی ہے ، دوسری بات نماز زرتشت پڑہتے ہیں، ہمیں صلواہ کا لفظ استعمال کرنا چاہیے،
 
بہرحال اس مسئلے تو طول نا ہی دیا جائے تو بہتر ہے ۔۔۔ کہ کہی فتنہ نہ پھیل جائے
ہر طرف سے یہ بات ثابت ہے اندھیرے میں نماز ہوجاتی ہے ۔ ہاں البتہ آنکھیں بند کر کے نماز پڑھانا (اگر حشوع حاصل ہو تو ) جائز ہے ورنہ فقہ حنفی کی رو سے جائز نہیں۔ یہ مسئلہ احکام نماز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالٰی عالمہ و رسولہ عالم عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top