اس بات کی تصدیق کسی قابلِ اعتبار سورس سے کبھی ہوئ یا نہیں؟
یہی تو مصیبت ہے زکریا بھائی کہ لوگوں کو حقائق لکھنے کا اصلوب جانے کب آئے گا۔ میرا اشارہ اس مضمون کے ناشر کی جانب ہے۔
اب ان سے کون پوچھے کہ "سعودی عرب" لفظ کسی انسائکلوپیڈیا کا صفحہ نمبر فلاں تو نہیں۔
اگر یہ خبر واقعی حقیقت پر مبنی ہے تو اس "کمپیوٹر کے ذریعہ حد درجہ درستگی سے بنائی گئی" تصویر کی کوئی تاریخ مقام/لیب اور تصویر کشوں/سائنسدانوں کے نام تو ہونگے۔ اور ان حوالوں کے دینے میں کوئی دو سطر سے زیادہ نہیں لگنے والے۔
ورنہ "سعودی عرب" اور "لا الٰہ" جیسے ٹیگس کا سہارا لے کر ایک مخصوص طبقے کے جذبات کے سہارے اپنے پرچے فروخت کرنا "سعودی عرب میں فلاں صاحب نے خواب میں ۔۔۔۔۔" والے پرچوں سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ کم از کم یہ کسی ریپوٹیڈ جریدے کا انداز نہیں ہونا چاہئے۔
گو کہ میں اس تصویر کی صحت کو چیلینج نہیں کر رہا۔ ہاں ان کے اشتہاری اسلوب کو ضرور ناپسند کرتا ہوں۔