حجاب
محفلین
[align=right:cd335cdb72]انسانی شخصیت پر پھولوں کے اثرات
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اللہ تعالیٰ کی ربویت یوں تو کائنات کی ہر شئے میں عیاں ہے لیکن خوش رنگ و خوشنما پھول قدرت کی صناعی کا بہترین مظہر ہیں اور جو خوبصورتی ،دلکشی،رنگینی اور حساسیت قدرت نے پھولوں کو بخشی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔رنگوں کی بہاریں بکھیرتے اور خوشبو لُٹاتے پھول اس کائنات کا اصل حسن ہیں جو زمین کا زیور ہی نہیں بلکہ گھروں کی شان،محفلوں کا حسن طب کا حصّہ اور خوبصورتی کی علامت بھی ہیں۔رنگوں میں جادو ہے اور پھولوں کی رنگینی انسانی عادات ،مزاج اور شخصیت پر خاصی حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔اور اس سائینسی دور میں بھی پھولوں اور رنگوں کی پراسراریت پر بہت کچھ دریافت کیا جا چکا ہے اور یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ پھولوں اور رنگوں کی پسندیدگی انسانی فطرت کے بہت سے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔
پھولوں کی زبان۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
پھول اظہار کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے دلی جذبات و احساسات دوسروں تک باآسانی پہنچا سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ مدِ مقابل بھی پھولوں کی خاموش زبان اور ان کے ذریعے پیغامات کی ترسیل کو بخوبی سمجھتا ہو۔یعنی اگر کسی کو سُرخ گلاب کا تحفہ پیش کیا جائے تو سمجھ لینا چاہیئے کہ تحفہ دینے والا محض گلاب پیش نہیں کر رہا ہے بلکہ اظہار محبت کر رہا ہے یا اپنی چاہت سے آپ کو آگاہ کرنا چاہ رہا ہے۔اسی طرح سفید پھولوں مثلاً چنبیلی،گُلِ یاسمین اور موتیا کا تحفہ دینے والے پاکیزہ جذبات و احساسات کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔
زرد رنگ کے پھول پیش کرنا نفرت،رقابت اور حسد جیسے منفی جذبات کا مظہر سمجھا جاتا ہے ۔نیلے رنگ کے پھول ایک سچّے دوست کی دوستی کا اقرار ہوتے ہیں۔یعنی پھول اپنی خاموش زبان سے ان تمام جذبوں کا اظہار کر دیتے ہیں جنہیں بیان کرنے کے لئے الفاظ تلاش کرنا پڑتے ہیں۔
پھولوں کے روحانی اثرات۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
پھولوں کی خوشبو ماحول کو معطّر کرکے انسانی ذہن پر بڑے گہرے اثرات مرتب کرتی ہے ،ایسے اثرات جو ذہنی اور جسمانی بلکہ دلی مسرت کا باعث ہوتے ہیں۔پھولوں کی بدولت پیدا ہونے والے پاکیزہ جذبات روحانی آسودگی کا سبب بنتے ہیں اور ان کی رنگت کے علاوہ بھینی بھینی مہک اعصاب کو پُر سکون کر دیتی ہے ۔پھول اپنے اندر اتنی قوت رکھتے ہیں کہ اِنہیں سونگھنے اور چھونے سے اعصاب پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات پھولوں کو صرف دیکھ کر ہی دل شاد ہوجاتا ہے اور خراب موڈ میں تبدیلی آسکتی ہے اور بیماروں کا شفا یابی کا احساس ہونے لگتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بیماروں کو عام طور پر پھولوں کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے ۔
شخصیت پر پھولوں کے اثرات۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
بعض دوسری چیزوں کی طرح انسانی شخصیت پر پھولوں کے بھی بڑے گہرے اثرات ہوتے ہیں،آپ بھی اپنی پسند کے رنگ برنگے اور مہکتے پھولوں میں اپنی شخصیت کا عکس تلاش کریں۔
گلاب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس پھول کو پسند کرنے والے بڑے ذہین اور آزادی پسند ہوتے ہیں ۔ان کی دلچسپیاں بے شمار اور خیالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔یہ لوگ سفر کے شوقین ہوتے ہیں اور نت نئی باتوں کے علاوہ اچھے خیالات میں دلچسپی لیتے ہیں،جسمانی اور ذہنی تکالیف برداشت کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں،یہ لوگ جس قدر شدت سے محبت کرتے ہیں اتنی ہی شدید نفرت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
چنبیلی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس سفید رنگ کے پھول کو پسند کرنے والے افراد خوش و خرّم طبیعت کے مالک لیکن بڑے گہرے اور پر سکون ہوتے ہیں ۔ان کی شخصیت میں کافی ٹھہراؤ ہوتا ہے۔
نرگِس۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس خوبصورت پھول کے چاہنے والے وعدے کے سچّے ،دوستی اور محبت کے معاملے میں وفادار ہوتے ہیں اور اپنے معاملے میں دوسروں کی مداخلت قطعی برداشت نہیں کرتے ۔فراخ دل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں کوئی ذمہ داری سونپی جائے تو اسے بہت دیانت داری اور اعتماد کے ساتھ نبھاتے ہیں۔
سورج مُکھّی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اپنے مزاج گفتگو اور تقریر کے کمال سے دوسروں کو متاثر کرنے والے افراد جو قدرے مغرور مگر بے حد حساس بھی ہوتے ہیں سورج مُکھی کو پسند کرتے ہیں۔ان میں شفقت کا مادہ بھی ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی بزدلی بھی ان کی تعریف و توصیف یا حوصلہ افزائی کی جائے تو بے حد ممنون ہوتے ہیں۔اپنے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرتے مگر بظاہر نرم مزاج دکھائی دیتے ہیں۔
گیندا۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس پھول کو پسند کرنے والے بے حد فیاض ہوتے ہیں۔اور زندگی کی حقیقتوں سے آگاہ بھی،ان میں وجدان کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ہمیشہ سوچتے رہنا اور سنجیدہ نظر آنا ان کی خاصیت ہوتی ہے۔
موتیا ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اس پھول کی محبت میں مبتلا افراد دراصل محبت کے معاملے میں خاصے جذباتی ہوتے ہیں،لیکن ساتھ ہی حقیقت پسند اور قدامت پسند بھی ان پر حالات کی تبدیلی بہت زیادہ اثر انداز نہیں ہوتی۔
رات کی رانی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
رات کو مہکنے والے اس پھول کے شیدائی مضبوط قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ہمدردی کے جذبات سے لبریز شخصیات کے حامل یہ افراد دوسروں کی رہنمائی خوش اسلوبی سے کرسکتے ہیں اور خطائیں معاف کرنے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
کنول۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
ماحول،دوست و احباب کا اثر جلد قبول کرنے والے یہ لوگ بہت مظبوط قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ارادے کے پکّے ہوتے ہیں۔اور ایک ہی وقت میں حقیقت پسند اور تخیلاتی بھی ہوسکتے ہیں۔اپنا کام پوری آزادی اور اعتماد کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔
گلِ داؤدی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دوستوں کے انتخاب میں اعلیٰ معیار کے قائل گلِ داؤدی پسند کرنے والے لوگ بہت صاف گو ہوتے ہیں،اور وفادار بھی اور کسی کے دل میں جھانکنے کی حیرت انگیز صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔بے پناہ تخیلاتی قوت کے ساتھ جینے والے یہ افراد ہر بات کو راز سمجھ کر چھپاتے ہیں،اور دوسروں کی رائے اور خیالات کو اہمیت دیتے ہیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪[/align:cd335cdb72]