انسان جو سوچ سکتا ھے وہ کر سکتاھے?

qaral

محفلین
انسان جو سوچ سکتا ھے وہ کر سکتاھے

کیا آپ کو اس فقرے سے اتفاق ھےاگر ھے تو کیوں اور اگر نھیں تو کیوں
 

الف عین

لائبریرین
محض اس وقت اس کی مبارک باد کہ آُ اردو میں لکھنے میں کامیاب ہو گئے۔ میں تو رومن اردو پڑھ ہی نہیں سکتا۔ آپ کے کئی پیغامات اس وجہ سے سونگھ کر چھوڑ دئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کی رائے سے 50 فیصد اتفاق ہے۔

اگر تو اس کی سوچ ایک حد کے اندر ہے تو کر سکتا ہے ورنہ نہیں۔
 

qaral

محفلین
اور یہ حد کون مقرر کرے گا آپ غا لبن جوا ب دیں گے اسلآم مگر کا فی ایسے کام ممکن ھوگئے ھیں جیسے کے کلوننگ جو اسلآم کی حدود میں نھیں آتے اور میرا خیال ھے کے اسلآم صیح اور غلط کے درمیان انساں کو ایک راستہ بتاتا ھے اور باقی انسان پر منھصر ھوتا ھے میرا خیال ھے جو انسان سوچ سکتا ھے وہ ھو سکتا ھے ضروری نھیں کے اس کق دیکھا ھوا خواب وہ خود پورا کرے یا اس کی زندگی میں پورا ھو اس کے سوچنے کے صد یوں بعد بھی اس کا خواب پورا ھو سکتا ھے
 

شمشاد

لائبریرین
آپ انفرادی سوچ اور انفرادی طور پر اسے پورا ہونے کی بات کر رہے ہیں یا یہ کہ ایک آدمی نے 1850 میں سوچا اور اب آ کر پورا ہوا، کچھ اس قسم کی بات ہے؟
 

qaral

محفلین
میں نے لفظ انسان استعمال کیا ھے نا کہ میں یا ھم اس سے اپ کو اندازہ ھو جانا چاھئے تھا کہ میں انفرادی سوچ کی بات نھیں کر رھا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
انسان نے تو وہ کچھ کر دکھایا ہے جو اس نے سوچا بھی نہیں تھا۔

ویسے مجھے ابھی تک یہ دھاگہ کھولنے کی سمجھ نہیں آئی۔

کچھ وضاحت فرمائیں گے۔
 

qaral

محفلین
(انسان نے تو وہ کچھ کر دکھایا ہے جو اس نے سوچا بھی نہیں تھا) کون جانے انسان نے کیا کیا سوچ رکھا ھے اور کس حد تک سوچ رکھا ھے دھاگہ کھولنےکی وضاحت میں صرف اتنا کھوں گا کہ من میں آیا سو اس موذوع کو شامل بحث کیا انسان پر انسان کی رائے مجھے تو یہ مضوع اچھالگا
 
Top