یہ تصاویر "
ڈین بینز" کی بنائی ہوئی ہیں جس کا کام ہی سٹیج پر جادو کے کمالات دکھانے والوں کے لیے ایسی عجیب و غریب اور منفرد تصاویر بنانا ہے۔ یہ تصاویر سب سے پہلے ڈین بینز نے 2007 میں اپنی
ویب سائٹ پر لوگوں کو اپریل فول بنانے کی غرض سے شائع کی تھیں، جہاں ان کی دریافت کا مقام ڈربی شائر، انگلستان کے نواح میں بتایا گیا تھا۔ وہاں سے ان تصاویر کو اس قدر شہرت ملی کہ
بی بی سی پر بطور خبر یہ وضاحت کرنا پڑی کہ یہ جھوٹی تصاویر ہیں۔ بعد ازاں ebay پر یہی جعلی ممی شدہ فیری کی تصاویر 280 پاؤنڈ میں بکیں۔
بطور حوالہ یہ صفحہ ملاحظہ ہو!
(فخر نوید صاحب! اگر آپ بھی ایسی تصاویر بجائے بغیر کسی حوالے کے محفل پر پھینکنے کی بجائے تحقیق کی تھوڑی سی محنت کر کے اس طرح ان کے ماخذ اور تفصیل کے ساتھ یہاں ارسال کر دیا کریں تو مجھ جیسے کئی ایک کا بھلا ہو جایا کرے۔)