نبیل
تکنیکی معاون
غالب نے کہا تھا کہ کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا۔ لیکن بعض اوقات دماغ کا خلل اظہار محبت کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کو ہسپتال میں اس کا بازو ٹوٹنے پر طبی امداد دی جا رہی ہے اور اسے سکون آور دوا کا انجکشن لگا ہوا ہے۔ یہ سکون آور دوا اس لڑکی کے حواس کو اس طرح تہہ و بالا کرتی ہے کہ وہ طبی امداد دینے والے عملے کے رکن سے محبت کا اظہار کرتی ہے، حتی کہ اسے پروپوز بھی کر دیتی ہے۔